لاہور:پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ون ڈے کرکٹ کی 50 وکٹیں مکمل کیں، بنگلہ دیش کے محمد نعیم ان کا 50واں شکار بنے۔
حارث رؤف نے اپنے27 ویں ون ڈے میچ میں 50 وکٹیں مکمل کرنے کا سنگِ میل عبور کیا۔وہ وقار یونس کے ساتھ مشترکہ طور پر ون ڈے میں 50 وکٹیں لینے والے تیسرے تیز ترین پاکستانی بولر ہیں۔
اس سے قبل فاسٹ بولر حسن علی نے 24، شاہین آفریدی نے 25 جبکہ وقار یونس نے بھی 27 ون ڈے میچز میں 50 وکٹیں مکمل کی تھیں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں:Asia Cup 2023 Super 4 Round پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی مایوس کن شروعات
تیز گیند باز حارث روف نے بھارت کے خلاف شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔گزشتہ چند برسوں کے دوران حارث روف کے پاکستان کے کامیاب گیندبازوں میں سے ایک ہیں۔حارث روف نے تیز ترین 50 وکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں وقار یونس کی برابری کرلی ہے۔اس سے قبل حسن علی 24 میچوں اور شاہین شاہ آفریدی 25 میچوں میں تیز ترین 50 وکٹ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔