ETV Bharat / sports

پاکستانی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دی - کرائسٹ چرچ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم

Pakistan Win In Super Over پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سپراوورز میں شکست دے دی۔ اس شکست کے باوجود نیوزی لینڈ نے 2۔1 سے ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستانی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 7:32 PM IST

کرائسٹ چرچ:کرائسٹ چرچ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ مقررہ 50 اوورز میں اسکور برابر رہنے پر میچ کا نتیجہ سپر اوورز سے برآمد ہوا۔

نیوزی لینڈ کے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 258 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 258 رن بنا سکی۔ میچ کے سپر اوور میں پاکستان پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 11 رن بنائے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم دو وکٹوں کے نقصان پر 8 رن بنا ہی سکی۔

اس سے قبل ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف68 رن،عالیہ ریاض 44 رن،کپتان فاطمہ ثنا 36رنوں کی اننگ کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لی تھاو اور ایملی کیر کو دو دو وکٹ ملے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 258 رن بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایملی کیر 77 رن اور میڈی گرین 65 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:ارشدیپ اور اویش کی خطرناک گیندبازی، پہلے ونڈے میں جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست

پاکستان کی جانب سے نسرو سندھو اور غلام فاطمہ کو دودو جبکہ عمائے حنی کو ایک وکٹ ملا۔ قابل غور ہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے دونوں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شکست دے کر سیریز پر 2۔1 سے قبضہ کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.