ETV Bharat / sports

Pakistan Will Take On Bangladesh پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بنگلہ دیش کو شکست دینی ہوگی - عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈنس کرکٹ اسٹیڈیم

سیمی فائنل کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے پاکستان کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 31 ویں میچ میں بنگلہ دیش کو کسی بھی قیمت پر شکست دینی ہوگی۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بنگلہ دیش کو شکست دینی ہوگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 5:46 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈنس کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کو کھیلا جانے والا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے اہم ہے۔ جبکہ پاکستان اپنی سیمی فائنل کی امیدوں کے لیے لڑے گا اور بنگلہ دیش ٹیبل میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے لڑے گا۔

رواں ورلڈ کپ میں پاکستان دو میچ جیت کر چھٹی پوزیشن پر ہے۔ جبکہ بنگلہ دیش صرف ایک میچ جیت کر 9ویں نمبر پر ہے۔ بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کو مسلسل چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے آخری میچ میں پاکستان کی کارکردگی قدرے بہتر رہی تھی۔ سیمی فائنل کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے اسے یہ میچ کسی بھی قیمت پر بلے اور گیند سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتنا ہوگا۔

ساتھ ہی اس ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی کارکردگی بھی کچھ خاص نہیں رہی۔ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن اس ٹورنامنٹ میں مکمل طور پر فلاپ رہے ہیں۔ ایسے میں اس میچ میں ان سے اچھی کارکردگی کی امید کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ICC Champions Trophy 2025 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے بڑی ٹیموں کے باہر ہونے کا خطرہ

پچھلے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف برتری حاصل رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 38 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ جن میں سے پاکستان نے 33 میچ جیتے ہیں جب کہ بنگلہ دیش صرف پانچ میچ جیتا ہے۔ دونوں ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں صرف دو بار آمنے سامنے آئی ہیں۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک بار جیت چکی ہیں۔ ایسی صورتحال میں میچ میں پاکستان کا پلڑا میچ میں تھوڑا بھاری رہے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.