ETV Bharat / sports

Pakistan Vs Srilanka 2nd Test Match کولمبو ٹیسٹ میں بارش، پاکستان کو برتری - بغیر کوئی وکٹ کھوئے 178 تک پہنچا دیا

کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن منگل کو بارش کی وجہ سے صرف 10 اوور ہی کرائے جا سکے، حالانکہ اس دوران پاکستان نے سری لنکا پر 12 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

کولمبو ٹیسٹ میں بارش، پاکستان کو برتری
کولمبو ٹیسٹ میں بارش، پاکستان کو برتری
author img

By

Published : Jul 25, 2023, 7:24 PM IST

کولمبو:پاکستان نے دوسرے دن اپنا اسکور 145/2 سے بڑھا کر بغیر کوئی وکٹ کھوئے 178 تک پہنچا دیا۔ دن کا آغاز 28.4 اوورز سے ہوا اور 39ویں اوور کی تیسری گیند کے بعد امپائرز نے بارش کی وجہ سے میچ روکنے کا فیصلہ کیا۔ مقامی وقت کے مطابق 03:13 بجے تک بارش نہ رکنے کے بعد دن کا کھیل منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک عبداللہ شفیق 131 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنا کر کھیل رہے تھے جب کہ کپتان بابر اعظم 49 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 166 رنز بنائے تھے۔پاکستان کے گیندبازوں نے میچ کی پہلی اننگ میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا۔ ابرار احمد نے سب سے زیادہ چار جبکہ نسیم شاہ نے تین وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:World Test Championship بھارت کو پیچھے چھوڑ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچا

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے کولمبو میں کل یعنی بدھ کے روز بھی بارش کا امکان ہے۔سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں کو دوبارہ کھیل شروع ہونے کی پوری امید ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.