ETV Bharat / sports

Pakistan vs New Zealand 2nd Test نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 10:47 AM IST

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ Pakistan vs New Zealand, 2nd Test: New Zealand Opt To Bat First

Pakistan vs New Zealand, 2nd Test: New Zealand opt to bat in the second
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا

کراچی: کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا۔ وہیں دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے میچ کے آخری لمحے میں پاکستانی نے دلچسپ فیصلہ کیا اور 8 وکٹ پر 311 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ پاکستان نے آخری پندرہ اوورز میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وکٹ پر 61 رنز بنالیے، تاہم کم روشنی کے باعث دونوں ٹیموں نے باہمی مشاورت سے میچ ختم کرنے فیصلہ کیا اور اس طرح میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔ Pakistan vs New Zealand, 2nd Test: New Zealand Opt To Bat First

اس قبل کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن پاکستانی بلے باز میدان میں اترے تو پاکستان کو 97 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔ نیوزی لینڈ کو دن کے آغاز میں ہی اس وقت کامیابی ملی جب نائٹ واچ مین نعمان علی صرف چار رنز بنانے کے بعد مائیکل بریسویل کی وکٹ بن گئے، لیکن پاکستانی ٹیم کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب بابر اعظم صرف 14 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے، 100 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے سرفراز احمد آئے اور دونوں نے ذمہدارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ اس دوران امام نے سنچری کی جانب پیش قدمی جاری رکھی، جب کہ سرفراز نے اش سودھی کو چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ففٹی مکمل کرتے ہی وکٹ کیپر بلے باز وکٹ کیپر ٹام بلنڈل کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 53 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ امام کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 85 رنز جوڑے۔

گزشتہ اننگز میں شاندار سنچری بنانے والے نوجوان سلمان علی آغا اس اننگز میں بڑا اسکور نہ کر سکے اور چھ رنز بنانے کے بعد سودھی کو گیند پر بولڈ ہو گئے۔امام الحق پوری اننگز میں پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے رہے لیکن 96 کے اسکور پر پہنچنے کے بعد نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور پہلی اننگز کی طرح اس اننگز میں بھی اسٹمپ ہو گئے۔پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے تو میزبان ٹیم پر میچ میں شکست کے بادل منڈلانے لگے تاہم محمد وسیم نے سعود شکیل کا بھرپور ساتھ نبھایا اور ٹیم کو مشکل سے نکال لیا۔آٹھویں وکٹ کی شراکت میں سعود شکیل اور محمد وسیم نے 71 رنز بنائے اور ٹیم کو بھنور سے نکال لیا۔

وہیں مہمان ٹیم نے 138 رنز کے تعاقب میں جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر ڈیوون کونوے کے ہمراہ مائیکل بریسویل بیٹنگ کے لیے آئے۔ابرار احمد نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بریسویل کے عزائم ناکام بنائے اور انہیں 3 رنز پر آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کو پہلا نقصان پہنچایا۔ٹام لیتھام نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز بنا کر میچ سنسنی خیز بنا دیا۔دوسرے اینڈ سے ڈیوون کونوے نے 16 گیندوں کا سامنا کیا اور 21 گیندوں پر 18 رنز بنا لیے۔نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز کے آٹھویں اوور کی تیسری گیند پر 61 رنز بنا لیے تھے کہ امپائرز نے کم روشنی کے باعث میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.