کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ونڈے میچز کی سیریز ہونا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ بتادیں کہ 20 برس بعد نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔ کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوز ی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے جا رہے ہیں۔ میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ Pakistan vs New zealand 1st Test
پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیا کی گئی ہیں، تقریباً چار برس بعد سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے، جب کہ فاسٹ بولر میر حمزہ اور امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہیں انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان: عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلیمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
نیوزی لینڈ: ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز نیوزی لینڈ کی پٹیل فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ اس قبل ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستانی ٹیم کو مسلسل چار ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے بھی ایک ٹیسٹ ہارا تھا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ (PAK بمقابلہ ENG) نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 3-0 سے جیت لی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔ اس سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو کلین سویپ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: