کراچی: نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کراچی میں کھیلے جارہے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے روز پاکستان نے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے ہیں، جب کہ دوسرے دن کے شروعات میں ہی پاکستانی ٹیم کو دھچکا لگا ہے۔ دوسرے دن کے پہلے اوور کے چوتھے بال پر کپتان بابر اعظم آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم نے اس ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرکے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔ Pakistan vs New Zealand, 1st Test
بابر اعظم نے عمدہ کارکردگی کی بدولت نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کی بدولت عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچنے والے بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا پہلے روز نصف سنچری کا اسکور عبور کرنے کے ساتھ ہی بابر نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا اور ایک سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان نے چوکا لگا کر نیوزی لینڈ کے خلاف نصف سنچری مکمل کی جو ان کی اس سال انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 رنز یا اس سے زائد کا 25واں اسکور ہے اور وہ ایک سال میں سب سے 50 سے زائد اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق آسٹریلین بلے باز رکی پونٹنگ کے پاس تھا جنہوں نے 2005 میں ایک سال میں 24 نصف سنچریاں یا اس سے زائد اسکور کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری اور سرفراز احمد کے ساتھ قیمتی شراکت کی بدولت پاکستان نے پہلے روز اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 317 رنز بنا لیے۔
مزید پڑھیں: