ETV Bharat / sports

گیندبازی کے شعبے میں بہتری کی ضرورت: آفریدی - Pakistan VS Austrailia

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے کئی سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیکر نئے چہروں کو موقع دیا ہے لیکن پاکستان سلکشن کمیٹی کا یہ فیصلہ مایوس کن ثابت ہوتادکھائی دے رہا ہے۔

گیندبازی کے شعبے میں بہتری کی ضرورت: آفریدی
author img

By

Published : Mar 25, 2019, 9:10 PM IST

آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے دو مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کے بلے بازوں نے دونوں مقابلوں میں آسٹریلیا کے سامنے بڑا ہدف رکھا تھا لیکن گیندباز قابل قدر مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹیم کی کار کردگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بلے بازوں کا سوال ہے تو انہوں نے آسٹریلیا کے سامنے اچھا ہدف دیا لیکن گیندباز ناکام رہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیریز میں بنے رہنے کے لیے گیندبازوں کو بہتر مظاہرہ کرنا ہوگا۔

پی ایس ایل میں اپنی رفتار اور دھاردار گیند بازی کی وجہ سے کرکٹ ماہرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے والے محمد حسنین کو دوسرے یک روزہ مقابلے میں موقع ملا لیکن وہ بھی کچھ اثر نہیں چھوڑ پائے۔
اس سے قبل بھی شاہد آفریدی سلکشن کمیٹی پر سوالیہ نشان لگا چکے ہیں۔
انہوں نے کہاتھا کہ محض پی ایس ایل کی کار کردگی پر نئے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ نہیں دینی چاہیے۔

پہلے مقابلے میں حارث سہیل اور دوسرے مقابلے میں رضوان نے سنچری لگائی لیکن کوئی بھی پاکستانی گیندباز توقع کے مطابق گیندبازی نہیں کر سکا۔

Intro:Body:

new

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.