ETV Bharat / sports

مصباح الحق نے نسیم شاہ کی تعریف کی

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 9:36 AM IST

پاکستان کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پاکستان کے نوجوان تیز گیندباز نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "وقار یونس اور میں نے نسیم کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھا تھا۔ وہ ایک مکمل بولر کی طرح دکھائی دے رہے تھے۔ وہ ایک ایسے بالر ہیں جو اپنی قابلیت سے میچ جیت سکتے ہیں۔''

Naseem Shah
Naseem Shah

پاکستان کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ وہ خود ٹیسٹ میچ جتا سکتے ہیں۔

نسیم پاکستان ٹیم میں شامل ہیں جو آج سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کر رہی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ اولڈ ٹرفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

دائیں بازو کے اس تیز بولر نے اس سال کے شروع میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک لینے کے بعد ٹیسٹ میں سب سے کم عمر میں ہیٹ ٹرک وکٹ لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

مصباح الحق نے نسیم شاہ کی تعریف کی
مصباح الحق نے نسیم شاہ کی تعریف کی

ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مصباح نے کہا کہ "وقار یونس اور میں نے نسیم کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھا۔ وہ ایک مکمل بولر کی طرح نظر آئے۔ ہم نے سوچا تھا کہ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلی ہے لیکن انہیں سیدھے آسٹریلیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ وہاں گئے تب تک نسیم چار میچ کھیل چکے تھے اور انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان میں صلاحیتوں کو دیکھا اور اب ہم نے بین الاقوامی سطح پر اس کے ثبوت دیکھے ہیں۔ انہوں نے ہیٹ ٹرک لی ہے اور پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں۔ وہ اس قسم کے بولر ہیں جو خود ہی میچ جیتا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.