ETV Bharat / sports

پی سی بی کی درخواست پر ہالینڈ کا دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی - پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست پر ہالینڈ کا دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے کھلاڑیوں کی مصروفیت کی وجہ سے نیدرلینڈس کا دورہ کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ Pakistan Tour Of Netherlands Postpone

پی سی بی کی درخواست پر ہالینڈ کا دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 12:07 PM IST

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست پر ہالینڈ کا دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو مئی 2024 کے شروع میں یورپ کے دورے کے طور پر نیدرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا شیڈول تھا جس میں آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شامل تھے۔ یہ تمام گیمز جون 2024 میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے شیڈول تھے۔

نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ (کے این سی بی) کے ہائی پرفارمنس منیجر رولینڈ لیفیبرے نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے پروگرام اور کھلاڑیوں کے کام کاج کے بوجھ پر خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ویراٹ تیسرے تو روہت چوتھے نمبر پر پہنچے

لیفیبرے نے کہا کہ کھیلوں کے مصروف شیڈول کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے کے این سی بی پی سی بی کی پریشانی کو سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی سی بی کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سیریز کو بعد کی تاریخ میں دوبارہ شیڈول کرنے کے منتظر ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.