سڈنی: پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے مقررہ 202 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ افتخار اور شاداب کی نصف سنچری نے پاکستان کو 185 رنز کا اسکور کرنے میں مدد کی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 9 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان سے69 رنز بنالیے ہیں۔ جب کہ بارش کی وجہ سے میچ روکا ہوا ہے۔
Pakistan set South Africa a target of 186
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ سیمی فائنل کے ریس میں برقرار رہنے کے لیے پاکستان کے لیے یہ میچ بہت اہم ہے۔ میچ جیتنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی اگلے مرحلے میں پہنچنے کی امید باقی رہے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی ہے۔ ٹیم میں فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ T20 World Cup 2022