ETV Bharat / sports

Wahab Riaz Announces Retirement پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہا

author img

By

Published : Aug 16, 2023, 10:49 PM IST

لیفٹ آرم تیز گیند باز وہاب ریاض نے پاکستان کے لیے 27 ٹیسٹ میچ میں 34.50 کی اوسط سے 83 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے لیے 91 ون ڈے میں 120 اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 34 وکٹیں حاصل لکیں۔ قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد انہوں نے سیاست میں بھی قدم رکھا اور اس سال جنوری میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے قائم مقام وزیر کھیل مقرر کئے گئے تھے۔

Pakistan fast bowler Wahab Riaz announces retirement from international cricket
پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہا

لاہور: پاکستان کے تجربہ کار لیفٹ آرم گیند باز وہاب ریاض نے بدھ کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ وہاب نے اپنے 15 سالہ طویل بین الاقوامی کیریئر کا خاتمہ کیا اور اپنے ​ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ "ایک حیرت انگیز سفر کے بعد میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی، میرے خاندان، کوچز، سرپرستوں، ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں اور ہر اس شخص کا بہت شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔‘‘

وہاب نے آخری بار 2 دسمبر 2020 کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کے پاکستانی کرکٹ کے نوجوان ٹیلنٹ پر مکمل اعتماد کا ثبوت ہے اور اب وہ دنیا بھر کی فرنچائز لیگز پر توجہ مرکوز کریں گے۔ وہاب نے کہا کہ میں گزشتہ دو سالوں سے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات کر رہا ہوں کہ 2023 انٹرنیشنل کرکٹ سے میری ریٹائرمنٹ کا وقت ہوگا۔ میں اس وقت پوری طرح مطمئن ہوں کہ میں نے اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے ملک اور قومی ٹیم کی خدمت کی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ جیسے ہی میں اس باب کو بند کرتا ہوں، میں فرنچائز کرکٹ میں ایک نیا سفر شروع کرنے پر بہت خوش ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں دنیا کے بہترین ٹیلنٹ سے مقابلہ کرتے ہوئے شائقین کی تفریح ​​اور حوصلہ افزائی کر سکوں گا۔‘‘

وہاب نے پاکستان کے لیے 27 ٹیسٹ کھیلے اور 34.50 کی اوسط سے 83 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے لیے 91 ون ڈے (120 وکٹیں) اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (34 وکٹیں) بھی لیں۔ وہ اس سال کی پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا حصہ تھے۔ قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد انہوں نے سیاست میں بھی قدم رکھا اور اس سال جنوری میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے قائم مقام وزیر کھیل مقرر کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ شائقین وہاب ریاض کے شاندار اسپیل ہمیشہ یاد رکھیں گے، ان کی فاسٹ باؤلنگ ٹیم کی طاقت تھی۔ ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ وہاب ریاض کا کئی یادگار میچز اور ٹورنامنٹس میں اہم کردار ہے، ہم وہاب ریاض کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر کے تجربے اور مہارت کو یاد کیا جائے گا، امید ہے وہاب کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ وہاب ریاض ہمیشہ پاکستان کرکٹ فیملی کا حصہ رہیں گے، ہم مستقبل میں ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.