ETV Bharat / sports

Pakistam VS Nepal پاکستان کا نیپال کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ وکٹ بیٹنگ کے لئے ساز گار ہے اسی وجہ سے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کا نیپال کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 3:19 PM IST

ملتان: ایشیا کپ 2023 کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں نبرد آزما ہیں۔ پاکستان کے کپتان باہر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد وکٹ کو بیٹنگ کے لئے ساز گار قرار دیا۔ نیپال کے کپتان روہت پاؤڈیل نے کہاکہ پچ اچھی ہے۔ اگر ہم ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔

  • Pakistan won the all-important toss and have elected to bat first!

    Will Pakistan's opening batsmen weather the storm and set a formidable total? Or will Nepal's bowlers shine brightly in their maiden Asia Cup outing? 🤩💪#AsiaCup2023 #PAKvNEP pic.twitter.com/E9Zf1zzddN

    — AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) August 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زماں اور امام الحق نے اننگ کی شروعات کی، پاکستان نے پہلے اوور میں نو رن بنائے۔ 30,000 نشستوں والے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان-نیپال کے درمیان اچھے مقابلے کی امید کی جا رہی ہے۔ نیپال نے اس ورلڈ کپ سائیکل میں پاکستان سے زیادہ ون ڈے کھیلے ہیں اور اپریل-مئی میں اے سی سی مینز پریمیئر کپ جیت کر ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ نیپال نے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے مرحلے میں بھی جگہ بنالی۔

بابر اعظم کی ٹیم ایشیا کپ میں اپنے گھر پر صرف دو میچ کھیلنے جا رہی ہے اور پہلے میچ سے ہی اپنی بالادستی برقرار رکھنا چاہے گی۔ بابر اور فخر زمان گزشتہ چند میچوں میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے تب بھی مڈل آرڈر نے اننگز کو سنبھالا ہے جو پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل سعود شکیل اور آغا سلمان جیسے نوجوانوں کی اچھی پرفارمنس پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔

ون ڈے فارمیٹ میں کم از کم چھ باؤلرز کو اپنی الیون میں نہ لینا ٹیم کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے۔ شاداب خان اور محمد نواز کی آل راؤنڈر جوڑی کو ٹیم میں برقرار رکھنے کے لیے مڈل آرڈر بلے باز کی قربانی دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Asia Cup 2023 ایشیا کپ کا آج سے آغاز، پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان

گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران ملتان نے تینوں ون ڈے میچوں کی میزبانی کی تھی۔ تمام میچوں میں پہلی اننگز میں 250 سے زیادہ کا اسکور دیکھا گیا، جبکہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں 306 رنز کا کامیابی سے تعاقب کیا۔ اس سیریز میں سب سے زیادہ تین وکٹیں لینے والے کھلاڑی محمد نواز، شاداب خان اور عقیل حسین تھے۔ حالات جوں کے توں رہے تو اسپنرز دوبارہ کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.