ETV Bharat / sports

Pakistan Cricket Board پی سی بی کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا انتظار

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 8:20 PM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ اب بھی ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس بلائے جانے کا انتظار کررہا ہے تاکہ ایشیا کپ کی قسمت کا فیصلہ کیا جاسکے جس کے انعقاد میں صرف 2 مہینے رہ گئے ہیں۔

پی سی بی کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا انتظار

لاہور:رواں برس ایشیا کپ پاکستان کی میزبانی میں ہونا ہے، اس کے لیے پی سی بی نے ’ہائبرڈ ماڈل‘ تجویز کیا تھا، جس کے تحت ہندوستان کے علاوہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد یہ نیوٹرل مقام پر منتقل ہو جائے گا اور ہندوستان میچز میں شرکت کے گا، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی پیش رفت نہیں ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا ہے یا تو وہ پورا ایشیا کپ پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں کروائے یا پھر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو جائے، جو پی سی بی نے ’ہائبرڈ ماڈل‘ قبول نہ کرنے سلسلے میں پہلے ہی اپنا رد عمل بتادیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اراکین سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان، انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے دباؤ کی حمایت کررہے ہیں کہ پورا ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر منتقل کیا جائے۔اس ’دباؤ‘ کا ذکر بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ مبینہ طور پر انڈین پریمیئر لیگ کے 27 مئی کو ہونے والے فائنل کے دوران سائیڈلائنز ملاقاتوں میں افغانستان اور سری لنکا کے نمائندوں کی موجودگی میں کرچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے اگر یہ باضابطہ طور پر پاکستان سے باہر منتقل ہوتا ہے، اس پیش کش کی حمایت ہندوستان سمیت دیگر اراکین نے بھی کی ہے۔پی سی بی کے مطابق ہندوستان کے علاوہ ایشین کرکٹ کونسل کے اراکین کے ساتھ اتفاق ہے کہ انہیں ’ہائبرڈ ماڈل‘ یا پاکستان میں کھیلنے میں ’کوئی مسئلہ نہیں‘، تاہم مذکورہ ممبران نے پی سی بی کو اپنے ذہن کی مبینہ تبدیلی کے بارے میں باضابطہ طور پر نہیں بتایا۔

یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کی جولائی میں 2 ٹیسٹ میچز کے دورے کے دوران تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کی سیریز کی پیشکش کو بھی مسترد کر دیا ہے۔رپورٹ کے دعوے کے مطابق اگر ’ہائبرڈ ماڈل‘ کو قبول نہیں کیا گیا تو پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے، جو ہندوستان میں اکتوبر-نومبر میں کھیلا جائے گا۔

یہ مسئلہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تک جاسکتا جس کی میزبانی کے حقوق پاکستان کو 2 برس قبل دیے گئے تھے، انڈین کرکٹ بورڈ ایک بار پھر وفاقی حکومت کے دباؤ کی وجہ سے سرحد پار سفر کرنے سے انکار کر سکتا ہے۔

یہ معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام بشمول عبوری منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلارڈائس کے گزشتہ ہفتے دو روزہ دورے کے دوران زیر بحث آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Shahid Afridi شاہد آفریدی پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر ہندوستان پر برہم

پی سی بی کی پریس ریلیز میں توقع کے عین مطابق عمومی معاملات کا ذکر کیا گیا تھا لیکن ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی میں ہندوستان کی شرکت پر یقین دہانی مانگی تھی۔ڈان کے متعدد بار رابطہ کرنے کے بعد کرکٹ کی عالمی تنظیم نے خاموشی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.