ETV Bharat / sports

Pakistan Tour of Sri Lanka: سری لنکا دورے کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان - سری لنکا پاکستان ٹیسٹ سیریز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا دورے کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں یاسر شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔ Pakistan Tour of Sri Lanka Schedule

Pakistan Tour of Sri Lanka
سری لنکا پاکستان ٹیسٹ سیریز
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 8:04 PM IST

کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ سری لنکا کرکٹ نے ایک پریس ریلیز میں یہ معلومات دی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گالے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 24 جولائی تک پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ Pakistan Test Squad for Sri Lanka Tour

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں یاسر شاہ اور سلمان علی آغا کی واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان نے آخری بار 2015 میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا جہاں مہمان ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیتی تھی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس دورے کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے ٹاپ لیگ اسپنر یاسر شاہ اس دورے پر ٹیم میں واپس آ رہے ہیں۔ 36 سالہ یاسر انگوٹھے کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے تھے تاہم اب انہیں دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسپن آل راؤنڈر محمد نواز کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ ان کیپڈ پلیئر سلمان علی آغا کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹرز نے اعلان کردہ اسکواڈ میں تین اسپنرز، چار مڈل آرڈر بلے بازوں، تین آل راؤنڈرز، دو وکٹ کیپرز، دو اسپنرز اور چار فاسٹ باؤلرز کو شامل کیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا حصہ رہنے والے زاہد محمود اور ساجد خان کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ICC World Test Championship

پاکستان اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت دو میچز گالے اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گالے جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز 26 جون سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی۔

ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، سرفراز احمد، سلمان علی آغاز، سعود شکیل، شان مسعود، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، فہیم اشرف، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.