ETV Bharat / sports

بابر اعظم کی مبینہ نجی ویڈیو لیک، مداح دو گروپ میں تقسیم - پاکستانی کپتان بابر اعظم پھر مصیبت میں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک بار پھر مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔ ایک انسٹاگرام صارف نے الزام لگایا کہ بابر نے ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا ہے۔

Pakistan captain Babar Azam's alleged personal video leaked on social media; fans react
بابر اعظم کی مبینہ نجی ویڈیو لیک، مداح دو گروپ میں تقسیم
author img

By

Published : Jan 17, 2023, 4:48 PM IST

Updated : Jan 17, 2023, 8:07 PM IST

لاہور: پاکستان کے کپتان بابر اعظم پیر کی شام سے ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک انسٹاگرام صارف نے الزام لگایا کہ پاکستانی کپتان نے ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا ہے۔ ایک انسٹاگرام صارف نے بابر کے ساتھ گفتگو کی نجی تصاویر اور آڈیو ریکارڈنگ پوسٹ کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر اور ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بابر اپنے ساتھی کھلاڑی کی گرل فرینڈ کے ساتھ یہ چیٹ کر رہے تھے۔ اگرچہ کچھ شائقین کے خیال میں یہ افواہیں درست ہیں، لیکن اس موضوع پر کوئی تصدیق شدہ معلومات نہیں ہیں۔

بابر کی تصویر اور وائرل ویڈیو دیکھ کر مداح دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے۔ بہت سے پاکستانی مداحوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بابر کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جب کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بابر کی کرتوت سب کے سامنے آنی چاہیے۔

بتادیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب بابر اعظم کے حوالے سے ایسی باتیں منظر سامنے آئی ہو۔ سال 2020 میں ایک خاتون نے بابر اعظم پر جسمانی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ خاتون نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بابر کے ساتھ اس وقت تعلقات تھے جب وہ اسٹار کھلاڑی نہیں بنے تھے۔ بابر نے انہیں مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں میں رکھا۔ تاہم بعد میں خاتون نے ان تمام الزامات کو واپس لے لیا۔

وہیں بابر اعظم کو کرکٹ شائقین کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے، پاکستانی حامیوں نے #StayStrongBabarAzam اور #BehindYouSkipper جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

بابر کی زیرقیادت ٹیم پاکستان کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں 3-0 سے کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ وہ میدان میں جدوجہد کر رہے تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز بغیر نتیجے کے برابری پر ختم ہوئے۔ انہیں ایک اور دھچکا لگا کیونکہ بابر اینڈ کمپنی تین میچوں کی ہوم ون ڈے سیریز نیوزی لینڈ سے بھی ہار گئی۔

موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) سائیکل میں پاکستان نے ایک بھی ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ 2022 کے T20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کی قیادت کرنے کے باوجود بابر اعظم کا بطور کپتان مستقبل مسلسل افواہوں کا موضوع رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jan 17, 2023, 8:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.