ETV Bharat / sports

Pakistan vs New Zealand بارہ برس بعد پاکستان نے ونڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی - Pakistan vs New Zealand 3rd ODI Highlights

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 برس بعد شاندار کامیابی حاصل کی۔ کراچی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے سیریز 26 رنز سے جیت لیا۔ پاکستان کو یہ فتح ان کے باؤلرز کی وجہ سے ملی۔ Pakistan vs New Zealand

Pakistan beats New Zealand by 26 runs to clinch ODI series
بارہ برس بعد پاکستان نے ونڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی
author img

By

Published : May 4, 2023, 6:07 PM IST

کراچی: نیوزی لینڈ کی غلطیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ونڈے میں 26 رنوں سے شکست دے دی۔ بابر اعظم کی ٹیم نے 5 ونڈے میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے سیریز کا تیسرا میچ پاکستان نے 26 رنز سے جیت لیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 287 رنز بنائے۔ کیوی ٹیم 261 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے 12 برس بعد نیوزی لینڈ کے خلاف دو طرفہ ون ڈے سیریز جیت لی ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے لگاتار تین ون ڈے میچوں میں سنچریاں اسکور کی تھیں، لیکن اس میچ میں وہ کمال نہیں کر سکے۔ وہ 19 رنز بنانے کے بعد میٹ ہنری کا شکار بنے۔ 37 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے ففٹی بنائی اور دوسری وکٹ کے لیے 108 رنز جوڑے۔ 29 میں بابر بھی ہنری کا شکار ہو ئے۔ امام الحق کے پاس سنچری بنانے کا موقع تھا، لیکن وہ 90 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ایڈم ملنے کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے اپنی 107 گیندوں کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ محمد رضوان نے 34 گیندوں پر 32 جب کہ آغا سلمان نے 29 گیندوں پر 31 رنز بنائے اور 5ویں وکٹ کے لیے 54 رنز جوڑے۔ آخر میں شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو 287 رنز تک پہنچا دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3جب کہ ملنے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کے ول ینگ اور ٹام بلنڈل نے اچھی شروعات کی۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 93 گیندوں پر 83 رنز جوڑے۔ لیکن مڈل آرڈر میں کول میکونچی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نہیں چل سکا۔ ابتدائی دونوں میچوں میں سنچری بنانے والے ڈیرل مچل صرف 21 رنز بنا سکے۔ کپتان ٹام لیتھم نے 45 رنز بنائے۔ میک کونچی نے اپنے پہلے ون ڈے میں 45 گیندوں پر 64 رنز بنائے، لیکن نیوزی لینڈ آخری اوور میں 261 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اپنے آخری 6 بلے بازوں میں صرف میک کونچی دس کے ہندسے تک پہنچ سکے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.