سلہٹ: بنگلہ دیش میں کھیلے جارہے ویمنز ایشیا کپ میں آج بھارت کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان کے ساتھ ہوا۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو 138 رنوں کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی خواتین کی پوری ٹیم 124 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار ناٹ آؤٹ 56 رنز بنائیں۔ انہوں نے اپنی 37 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے لگائی۔ Pakistan beats India by 13 runs, IND 124 allout
بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ پوجا وستراکر کو دو وکٹ ملیں۔ رینوکا سنگھ وکٹ لینے میں کامیاب رہیں۔گزشتہ میچ میں آرام دی گئی بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں تین میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
بھارت کی جانب سے بلے بازی کرتے ہوئے ایس میگھنا نے 14 بال پر 15 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، جب کہ اسمرتی مندھانا نے 19 بال پر 17 رنز بناکر پویلین لوٹی، جمائما روڈریگز 8 بال پر دو رنز بناکر پویلین لوٹی۔ پاکستان کی سعدیہ اقبال اور ندا دار کو دو وکٹیں ملی، سب سے زیادہ نصرہ کو تین ووکٹیں ملی، جب کہ ایمن انور اور طوبیٰ حسن کو ایک ایک وکٹیں ملیں۔
مزید پڑھیں: