ETV Bharat / sports

Pakistan vs New Zealand پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی - پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز

پاکستان نے تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ Pakistan Beat New Zealand

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 7:28 AM IST

کراچی: پاکستان نے تین میچوں کی ونڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 256 رنز کا ہدف پاکستان نے 49ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تیز گیندباز نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر ڈیون کونوے کو آؤٹ کیا۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ Pakistan vs New Zealand first ODI Match

نیوزی لینڈ کی جانب سے بریس ویل، لیتھم، فلپس اور کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں تاہم پاکستانی بولرز میچ میں حاوی رہے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ بریس ویل 43، لیتھم 42، فلپس 37 رنز کی اننگ کھیلی۔ وہیں پاکستان کی جانب سے مین آف دی میچ نسیم شاہ نے پانچ وکٹ لیے جب کہ اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کی۔ وہیں محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔ Pakistan vs New Zealand ODI series

یہ بھی پڑھیں: Pakistan VS New Zealand نیوزی لینڈ کا اسکور 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 255 رن,نسیم شاہ کی 5 وکٹیں

پاکستانی ٹیم 256 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان کی شروعات اچھی نہیں اس کا پہلا وکٹ 30 رنز کے اسکور پر گر گیا۔ اس کے بعد فخر زمان اور کپتان بابر اعظم نے 78رنز کی شراکت داری کی تاہم فخر زمان 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم 66 اور حارث سہیل نے 32 رنز کی اننگ کھیلی۔ وہیں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 77 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.