ETV Bharat / sports

پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دی - بابر اعظم اور محمد رضوان

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 150 رنز کی شراکت کی بنیاد پر انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دی

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 1:10 PM IST

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی اور تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کرلی۔

ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی دوسرے درجے کی ٹیم سے شکست کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 150 رنز کی شراکت کی وجہ سے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

کپتان بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 85 رنز بنائے جب کہ رضوان نے 41 گیندوں میں 63 رنز بنائے۔ اس سے قبل جب پاکستان کو پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیا گیا تو اس نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 232 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔

انگلینڈ نے پہلے سات اوورز میں ہی چار وکٹیں گنوادیں لیکن لیونگ اسٹون نے 43 گیندوں میں چھ چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 103 رنز بناکر ٹیم کی جیت کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ لیونگ اسٹون نے اپنے کیریئر کا سب سے زیادہ اسکور بنایا لیکن 17 ویں اوور میں ان کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ 19.2 اوورز میں 201 رنز پر سمٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup: بھارت اور پاکستان مدمقابل ہونگی

لیونگ اسٹون نے 42 گیندوں میں سنچری کی جو ٹی 20 میں انگلینڈ کے لئے ایک نیا ریکارڈ ہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی کو اچھی بالنگ کی بنیاد پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.