ETV Bharat / sports

World Cup 2023 آئی سی سی ورلڈ کپ کو 40 کروڑ سے زائد ناظرین دیکھ چکے ہیں

ہندوستان میں جاری ایک روزہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے لطف اندوز ہونے والے تماشائیوں کی تعداد 40 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کو 40 کروڑ سے زائد ناظرین دیکھ چکے ہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 4:56 PM IST

ممبئی:ہندوستان میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کا خمار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔کھیل کے دیوانوں میں ورلڈ کپ کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ 40 کروڑ سے زیادہ تماشائیوں نے ورلڈ کپ کے پہلے 26 میچز میدان میں یا ٹی وی اور موبائل فون پر دیکھے ہیں۔ ناظرین کی خصوصی توجہ کی وجہ سے 2019 کے ورلڈ کپ کے مقابلے دیکھنے کے کل وقت (182 بلین منٹ) میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 22 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں وراٹ کوہلی کی 95 رنز کی میچ وننگ اننگ دیکھنے کے لیے 80 ملین سے زیادہ ناظرین ٹی وی پر موجود تھے۔ یہ اس ورلڈ کپ کو دیکھنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے بعد ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کو 75.5 ملین ناظرین نے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں، سری لنکا کو 302 رنوں سے شکست

ہندوستان میں شائقین کا زبردست ردعمل آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی بے پناہ مقبولیت اور میدان میں وراٹ کوہلی کی غیر معمولی حصولیابیوں کو لے کربے مثال جوش و خروش کو نمایاں کرتا ہے۔ سچن کا ریکارڈ توڑنے کے لیے کنگ کوہلی کی 49ویں اور 50ویں ون ڈے سنچری کا بے صبری سے انتظار کرنے والے شائقین کا جوش و خروش مزید بڑھنے والا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.