میرٹھ: اڈیشہ کے بلے باز شانتنو مشرا (107 ناٹ آؤٹ) کی سنچری اور راجیش دھوپر (62 رنز) کے ساتھ 127 رنوں کی اہم شراکت داری کی بدولت اڑیسہ نے رنجی ٹرافی کے گروپ اے کے میچ کے پہلے دن منگل کو میزبان اتر پردیش کے خلاف پہلی اننگ میں پانچ وکٹ کھو کر 222 رنز بنا لیے۔ وکٹوریہ گراونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنا اڑیسہ کے کپتان شوبھرانشو سیناپتی کو پہلے مہنگا ثابت ہوا اور اس کے چار وکٹ صرف 20رن پر گر گئے۔ اس درمیان ایک طرف صبر سے بلے بازی کا من بنا چکے شانتنو نے بغیر پریشان ہوئے اتر پردیش کے گیند بازوں کا سامنا کیا، وہیں وکٹ کیپر بلے باز راجیش دھوپر کا بھر پور تعاون ملا۔ دونوں بلے بازوں نے 127 رنوں کی ساجھے داری کے ساتھ اپنی ٹیم کو 147 رنوں کو محفوظ اسکور تک پہنچایا، دھوپر کے بعد کریز پر آئے ابھیشیک راوت (43 ناٹ آؤٹ) نے شانتنو کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے ساتھ دیا اور آج کا کھیل ختم ہونے تک کوئی اور وکٹ نہیں گرنے دیا۔
شانتنو نے اپنی ناٹ آؤٹ سنچری اننگ میں 218 گیند کھیلے اور 14 گیندوں کو سرحد کے پار پہنچایا وہیں دھوپر نے اپنی نصف سنچری اننگ میں نو چوکے مارے۔ حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹی20-سیریزمیں شاندار مظاہرہ کرنے والے اتر پردیش کے میڈیم پیسر شیوم ماوی کو میچ کے پہلے دن کوئی وکٹ نہیں ملا جب کہ پہلی سیریز میں وکٹ میں جگہ بنانے والے یادو نے دو وکٹ گرائے۔ دوسری طرف کارتیکیہ جیسوال کو بھی دو وکٹ ملے۔ اس کے علاوہ سوربھ کمار کی جھولی میں ایک وکٹ آیا۔
یہ بھی پڑھیں: JK Beats Vidarbha مشتاق کی جارحانہ بالنگ کی بدولت جموں و کشمیر کی فتح
یو این آئی