ETV Bharat / sports

ODI World Cup Trophy ورلڈ کپ کی ٹرافی آسمان سے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری

رواں برس اکتوبر-نومبر میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 'آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور' کا پیر کو شاندار انداز میں آغاز کیا گیا۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار لینڈنگ سے قبل اسے زمین سے 120,000 فٹ بلندی پر اسٹرافک اسکیل میں لے جایا گیا۔ ODI World Cup Trophy

ODI World Cup Trophy
ورلڈ کپ کی ٹرافی آسمان سے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری
author img

By

Published : Jun 26, 2023, 11:02 PM IST

دبئی: آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی کو بے مثال طریقے سے خلا میں بھیج کر ٹرافی ٹور 2023 کا آغاز کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کو زمین سے 12 ہزار فٹ کی بلندی پر اسٹرافک اسکیل میں لے جایا گیا، جس کے بعد یہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری۔ ٹرافی کا دورہ باضابطہ طور پر 27 جون سے شروع ہوگا اور ٹرافی دنیا کے 18 ممالک کا سفر کرے گی جن میں کویت، بحرین، ملائیشیا، امریکہ، نائجیریا، یوگانڈا، فرانس، اٹلی اور میزبان ملک بھارت شامل ہیں۔

ٹرافی ٹور کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس نے کہاکہ “آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور اب تک کے سب سے بڑے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی الٹی گنتی میں ایک اہم موقع ہے۔ اس دورے پر ٹرافی سربراہان مملکت سے ملے گی، کمیونٹی کے اقدامات کا آغاز کرے گی اور دنیا بھر کے کچھ مشہور مقامات کا دورہ کرنے کے علاوہ کرکٹ کے ترقیاتی پروگراموں کی حمایت کرے گی۔‘‘

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے کہا ’’کرکٹ کی طرح کوئی اور کھیل ہندوستان کو متحد نہیں کرتا۔ پورے ملک میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے کیونکہ ہم دنیا کی 10 بہترین ٹیموں کی چھ ہفتوں تک ڈھڑکنیں روکنے والی کرکٹ کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا ’’ورلڈ کپ کے شروع ہونے کی الٹی گنتی کے ساتھ، یہ ٹرافی ٹور شائقین کے لیے ایونٹ کا حصہ بننے کا ایک بہترین موقع ہے، چہے وہ جہاں بھی ہوں۔ ٹرافی پورے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر سفر کرے گی اور کمیونٹیز کو کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کے جوش و خروش میں شریک ہونے کی ترغیب دے گی۔ یہ ملک بھر میں مشہور مقامات، شہروں اور نشانیوں کی نمائش کا موقع بھی فراہم کرے گی۔‘‘ دنیا بھر کے شائقین کو انوکھا تجربہ دینے کے بعد، ٹرافی 4 ستمبر کو ہندوستان واپس آئے گی، جہاں اکتوبر-نومبر میں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.