ETV Bharat / sports

India Won The Toss بھارت نے ٹاس جیتا، آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت - بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں

موہالی میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔کے ایل راہل نے کہاکہ دوسری اننگ میں بیٹنگ کرنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔اسی کے مدنظر ہم نے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے ٹاس جیتا،آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 2:33 PM IST

موہالی: پنچاب کے موہالی میں واقع آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے یک روزہ بین الاقوامی میچ میں آمنے سامنے ہیں۔ ورلڈ کپ 2023 سے قبل دونوں ٹیموں کے لئے تین میچوں کی یہ ون ڈے سیریز بڑی اہم ہے۔ آج کے میچ میں بھارت کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔کے ایل راہل نے کہاکہ دوسری اننگ میں بیٹنگ کرنے میں تھوڑی آسانی ہو سکتی ہے۔اسی کے مدنظر ہم نے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ ریتو راج گایگواڈ،سریش ائیر ،سوریہ کمار یادو اور محمد شامی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہےمحمد سراج ٹیم سے باہر ہیں۔دوسری طرف آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہاکہ وکٹ اچھا ہے۔ہم بھی پہلے گیندبازی کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ آسٹریلیائی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں چند تبدیلیاں ہوئیں ہیں۔ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ان سے شاندار کھیل کی توقع ہے۔ہم شاندار کھیل کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ہندوستان نے اس سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان نے 18 میں سے 17 ون ڈے جیتے ہیں جن میں گزشتہ اتوار کو کولمبو میں منعقدہ ایشیا کپ کا فائنل بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان ون ڈے ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ایشیا کپ میں شبھمن گل، کوہلی اور کے ایل راہل نے بھی بلے سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک ایک سنچری اسکور کی، جب کہ روہت شرما نے تین نصف سنچری بنائی۔ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں اسپنر کلدیپ یادو نے نو اور فاسٹ بولر محمد سراج نے دس وکٹیں لے کر اپنی لے حاصل کر لی ہے۔ طویل وقت تک باہر رہنے کے بعد جسپریت بمراہ کی واپسی نے بھی ہندوستانی بولنگ لائن اپ کو مضبوط کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India vs Australia ODI Series آسٹریلیا کو لگا جھٹکا، اسٹارک میکسویل پہلے ون ڈے میں ٹیم سے باہر

دریں اثنا، آسٹریلیا مسلسل تین میچوں میں جنوبی افریقہ سے ہارنے کے بعد آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ تاہم آسٹریلیا بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے کمر کسے گا۔ ہندوستان نے اپنے چار اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادو موہالی اور اندور میں پہلے دو میچوں میں نہیں کھیلیں گے۔ روہت کی غیر موجودگی میں کے ایل راہل ٹیم کی کپتانی کریں گے، ٹیم میں روی چندرن اشون اور واشنگٹن سندر کو شامل کیا گیا ہے۔

پہلے دو ون ڈے کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: کے ایل راہل (کپتان)، رویندرا جڈیجہ، رتوراج گائیکواڑ، شبھمن گل، شریاس ائیر، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، ایشان کشن، شاردول ٹھاکر، آر اشون، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ۔

آسٹریلیا کی ٹیم: پیٹ کمنز (کپتان)، شان ایبٹ، کیمرون گرین، جوش انگلیس،مارنس لیبوشین، مچل مارش، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.