ETV Bharat / sports

Newzealand Beats Bangladesh نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیتی - اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آج نیوزی لینڈ نے ول ینگ (70) اور ہنری نکولس (50) کی نصف سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش کو 91 گیندیں باقی رہ کر سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیتی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 11:47 AM IST

میرپور:نیوزی لینڈ نے ایلن (28) اور فاکس کرافٹ صفر کی وکٹیں پہلے دس اوور میں 49 رن پر گنوانے کے بعد 34.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 175 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ ول ینگ کی صورت میں گری۔ انہوں نے 80 گیندوں میں 70 رن بنائے اور نسیم احمد کی گیند پر بولڈ آوٹ ہوئے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 30ویں اوور میں تین وکٹوں پر 130 رن تھا۔ اس کے بعد ہنری نکولس بیٹنگ کے لیے آئے اور ہنری نکولس ناٹ آؤٹ (50) اور بلنڈل ناٹ آؤٹ (23) کی مدد سے 175 رن بنا کر بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام نے دو اور نسیم احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • Dutch Bangla Bank Cricket Series 2023
    Bangladesh 🆚 New Zealand | 3rd ODI 🏏

    Dutch Bangla Bank Player of the Match:
    Will Young (NZ) | 70 (80) & 2 catches

    Dutch Bangla Bank Player of the Series:
    Henry Nicholls (NZ) | 143 runs#BCB | #Cricket | #BANvNZ pic.twitter.com/JXP0WOFWwW

    — Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم 34.3 اوور میں 171 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے آئی بنگلہ دیش کی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور اس کے دونوں اوپنر بلے باز تنزید حسن (5 رن) اور ذاکر حسن کو ایک رن کے ذاتی اسکور پر پویلین بھیج دیا ۔ بولٹ نے تنجد حسن کو ایلن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ذاکر حسن میلنے کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور دو وکٹوں پر آٹھ رن تھا۔

اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کپتان نظم الحسین شانتو نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 84 گیندوں پر 76 رن بنائے۔ وہ میک کونچی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ توحید ہردوئے اور مشفق الرحیم نے ٹیم کے اسکور میں 18-18 رن کا حصہ ڈالا۔ محمود اللہ 27 گیندوں میں 21 رن بنا کر ملنی کی گیند پر بلنڈل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مہدی حسن 14 گیندوں میں 13 رن بنا کر بلنڈل کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین لوٹے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور چھ وکٹوں پر 156 رن تھا جس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے نسیم احمد، حسن محمود، خالد احمد، شوریٰ الاسلام ٹیم کے اسکور میں مجموعی طور پر 15 رن کا حصہ ڈال کر پویلین لوٹ گئے۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 34.3 اوور میں 171 رن پر سمٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:India Australia 3rd ODI ہندستان راجکوٹ میں کلین سویپ کے ارادے سے اترے گا

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 34 رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ ٹرینٹ بولٹ اور کول میک کونچی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ لوکی فرگوسن اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.