ETV Bharat / sports

WTC Final: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا پہلا خطاب نیوزی لینڈ کے نام

نیوزی لینڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دنیا کا پہلا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن (ICC World Test Championship) ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 12:11 PM IST

انگلینڈ کے شہر ساؤتھمپٹن کے روز باؤل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹ سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا۔

بھارت کے 139 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور راس ٹیلر کی 95 رنوں کی پارٹنرشپ نے نیوزی لینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

نیوزی لینڈ کے تیز گیند بازوں نے بھارت کو آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چھٹے اور آخری دن دوسری اننگ میں 170 رن پر سمیٹ دیا اور نیوزی لینڈ کو 139 رن کا ہدف ملا۔ اس ہدف کو اس نے 45.5 اوورز میں دو وکٹس کے نقصان پر 140 رن بناکر حاصل کرلیا اور اس طرح پہلا آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بھارت کی جانب سے دونوں اننگ میں کوئی بھی بھارتی بلے باز 50 رنز تک نہیں پہنچ سکا۔

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

نیوزی لینڈ کا یہ پہلا عالمی ٹیسٹ خطاب ہے۔ کین ولیمسن نے اس فتح کے ساتھ وراٹ کوہلی کا پہلا آئی سی سی خطاب جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ وراٹ کو 2019 میں انگلینڈ میں ہوئے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ اس فائنل میں ایک دن ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا تھا۔ میچ میں پہلے اور چوتھے دن کا کھیل پوری طرح بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا، لیکن میچ کے چھٹے اور ریزرو دن موسم مکمل صاف رہا اور نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسری اننگ میں 170 رن پر نمٹانے کے بعد حاصل ہوئے ہدف کو کامیابی سے حاصل کرکے خطاب اپنے نام کرلیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کو آف اسپنر روی چندرن اشون نے پہلی دو کامیابیاں حاصل کرکے دو شروعاتی جھٹکے دیے لیکن کپتان ولیمسن نے راس ٹیلر کے ساتھ 96 رن کی بہترین شراکت داری کرکے پہلا عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ خطاب نیوزی لینڈ کی جھولی میں ڈال دیا۔

دوسری اننگ میں ٹم ساؤتھی 4، ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور کائل جیمسن نے دو وکٹ لے کر بھارت کے بلےبازوں کو کم اسکور پر روک دیا۔

بھارت کی جانب سے ریشبھ پنت نے کریز پر ڈھائی گھنٹے گزارنے کے بعد 88 گیندوں میں 41 رنز بنائے۔ جب کہ روہت شرما نے 30، وراٹ کوہلی 13، پجارا 15 اور نائب کپتان رہانے نے 15 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: ٹوکیو اولمپک کے لیے بھارت کا تھیم سانگ لانچ

بتادیں کہ اس فائنل میچ میں بھارت ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری اور اسکی پوری ٹیم پہلی اننگ میں صرف 217 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پہلی اننگ میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رہانے نے 49 جب کہ کوہلی نے 44 رنز بنائے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 249 رنز بنائے اور اسے 32 رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگ میں ڈیون کانوے نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے کسی بھی عالمی کپ کے فائنل میں تیز گیند باز محمد سمیع نے 4 وکٹ حاصل کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.