ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش کی سات وکٹوں سے شکست، نیوزی لینڈ کا ون ڈے سیریز پر قبضہ - 291 رنوں کے ہدف کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ

Newzealand Defeats Bangaldesh: ویل یانگ (89) اور ہنری نکولس (95) رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین ون ڈے انترنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز پر 0۔2 سے قبضہ کرلیا۔

بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست ، نیوزی لینڈ کا ون ڈے سیریز پر قبضہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 2:39 PM IST

نیلسن: نیوزی لینڈ کے نیلسن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش کے 291 رنوں کے ہدف کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے 46.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 296 رن بنا کر میچ جیت لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ویل یانگ (89) اور ہنری نکولس (95) رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ راچن رویندر نے 45 ، ٹام لیتھم 34 اور ٹام بنڈل نے 24 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود کو دو جبکہ شریف الاسلام کو ایک وکٹ ملا۔اس سے قبل میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم 49.5 اوورز میں 291 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سلامی بلے باز سومیہ سرکار نے سب سے زیادہ 151 گیندوں پر22 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 169 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔اس کے علاوہ مشفق الرحیم 45 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے جورجی کی سنچری اننگز کی بدولت حاصل کی کامیابی

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی اور ویلمس او رورکی نے تین تین وکٹ حاصل کئے جبکہ ایڈم ملنے،جوس کلرکسن اور آدیتہ اشوک کو ایک ایک وکٹ ملا۔نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کو 0۔2 سے اپنے نام کرلیا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ہونا باقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.