ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش 172 رنوں پر آوٹ، نیوزی لینڈ کے 55 رنوں ہر 5 وکٹ - بنگلہ دیش کو 172 رنوں پر آل آوٹ

نیوزی لینڈ نے گلین فلپس، مچل سینٹنر کے تین تین وکٹ اور اعجاز پٹیل کے دو وکٹوں کی بدولت میزبان بنگلہ دیش کو آج یہاں دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 172 رنز پر آؤٹ کر دیاجواب میں نیوزی لینڈ نے پہلے دن کے اختتام تک 12.4 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 55 رن بنا لئے ہیں۔ Bangladesh Newzealand 2nd Test Match

بنگلہ دیش 172 رنوں پر آوٹ، نیوزی لینڈ کے 55 رنوں ہر 5 وکٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 7:28 PM IST

میرپور:شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے بنگلہ دیش کو 172 رنوں پر آل آوٹ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم 55 رنوں کے اسکور پر 5 وکٹ گنوا کر مشکل میں پڑ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی شروعات مایوس کن رہی اور 20 رنوں کے مجموعی اسکور پر ٹام لیتھم چار رن بنا کر تیجل اسلام کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔ہنری نیکولس ایک رن اور ٹام بنڈل بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

تجربہ کار بلے باز کیون ویلمسن 13 رن اور ڈیون کونوے 11 رن بنا کر جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 12.4 اوورز میں 55 رن بنا کر پانچ اہم وکٹ گنوا چکی ہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن معراج کو تین اور تیجل اسلام کو دو وکٹ ملے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آیا اور اس کے چار ٹاپ بلے باز ذاکر حسین آٹھ رنز، محمود الحسن جوئے نے 14، مومن الحق نے پانچ اورشانتو کو 9 رن کو 15 اوورز تک ٹیم کے 47 کے اسکور پر پویلین بھیج دیا تھا۔ مشفق الرحیم 35 کے اسکور پر گیند کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔ اسے کرکٹ کی زبان میں ’بال ہینڈلنگ‘ کہتے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ اس طرح آؤٹ ہونے والے پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر ہیں۔ جب وہ 41 اوورز کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 104 رنز تھا۔ اس کے بعد شہادت حسین 31 رنز بنا کر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نورالحسن ساتویں بنگلہ دیشی بلے باز تھے جو سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مہدی حسن معراج 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تیج الاسلام چھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، شرف الاسلام 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نعیم حسن 13 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اور جنوبی افریقہ میں سے کون سی ٹیم بہتر

اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 66.2 اوورز میں 172 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ اعجاز پٹیل کے دو بلے باز آؤٹ ہوئے۔ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.