ETV Bharat / sports

New Zealand Beat Sri Lanka by 198 runs in1st ODI نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست فاش - نیوزی لینڈ کے ہاتھ سری لنکا کو بدترین شکست

سری لنکن کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے۔ سری لنکا کی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ساتھ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں بڑی جیت درج کی۔ New Zealand Beat Sri Lanka by 198 runs in1st ODI

New Zealand Beat Sri Lanka by 198 runs in1st ODI
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست فاش
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 5:05 PM IST

نئی دہلی: سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میچ میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 274 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جس کے جواب میں سری لنکن کی پوری ٹیم محض 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ سری لنکا کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ یہ ون ڈے میں ان کا مجموعی طور پر پانچواں کم ترین اسکور ہے۔ سری لنکا نے اپنا آخری ون ڈے جنوری میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔ اس میں ٹیم 73 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پوری ٹیم صرف 19.5 اوورز ہی کھیل سکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ راچن رویندرا نے 49 اور ڈیرل مچل نے 47 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم کے بلے باز نیوزی لینڈ کے باؤلرز کے سامنے ٹک نہ سکے۔ سری لنکا کی جانب سے اینگلو میتھیوز نے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے۔ چمیکا کرونارتنے نے 11 اور لاہیرو کمارا نے 10 رنز بنائے۔ سری لنکا کے دو کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان داسن شناکا کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ شناکا کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز کوسل مینڈس بھی اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے۔

سری لنکا کے بولر چمیکا کرونارتنے نے نو اوورز میں 43 رنز دے کر چار وکٹیں لیںے میں کامیاب رہے۔ جب کہ کسن راجیتھا، لہیرا کمارا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ دلشان مدوشنکا اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ وہیں نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری شپلے نے سری لنکا کے خلاف شاندار باؤلنگ کی۔ شپلے نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.