آکلینڈ: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج آکلینڈ میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جب کہ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کو 307 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن اور ٹام لیتھم نے شاندرار بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ New Zealand beat India by 7 wickets in first ODI
نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 25گیندوں پر 22 رنز بناکر آوٹ ہوئے، ڈیون کونوے نے 42 گیندوں پر 24 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ جب کپ کپتان کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے ناقابل شکست اننگ کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے شکھر اور شبھمن کی بھارتی اوپننگ جوڑی نے نیوزی لینڈ کے گیندبازی حملہ کا بخوبی جواب دیا اور پہلے وکٹ کے لیے شاندار 124 رنز جوڑے۔ دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت نے رشبھ پنت (15) اور جارح بلے باز سوریہ کمار یادو (4) کی شکل میں دو وکٹیں جلدہی گنوائیں جس سے رنز کی رفتار متاثر ہوئی۔ لیکن شری یاس آئیر نے ایک طرف مورچہ سنبھالا اور سنجو سیمسن کے ساتھ مل کر 64 رن کی عمدہ شراکت نبھائی جس کی بدولت ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے سامنے جیت کے لیے 307 رن کا ہدف رکھا۔ بھارت کی جانب سے شکھر دھون (72)، شبھمن گل (50)، شری یاس آئیر (80) اور سنجوسیمسن (36) کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت بھارت نے میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف سات وکٹ پر 306 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی پہچان بنانے والے ارشدیپ سنگھ اور تیز گیند باز عمران ملک کو پہلی بار بھارت کی ون ڈے ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا ہے، جب کہ نیوزی لینڈ نے کرس براؤن کو پہلی بار پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔
اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیےمشہور سوریا کمار یادو نے آج مایوس کیا اور فرگیوسن کی گیند پر وکٹ کے پیچھے آوٹ ہوگئے، لیکن دوسری طرف شری یاس آئیر نے سنجوسیمسن کے ساتھ مل کر ٹیم کے لیے مزید رن جوڑے۔ آخری اوور میں ساؤتھی کی گیند پر آوٹ ہونے سے پہلے شری یاس آئیر ٹیم کو اسکور کو 300 سے اوپر لے جاچکے تھے۔ انہوں نے 76 گیندوں میں چار چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ اس سے پہلے ایڈم ملنے کی گیند پر آوٹ ہونے والے سنجو نے 38 گیندوں پر 36 رن کی اننگز کھیلی۔
کپتان دھون نے 77 گیندوں میں 13 چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے جبکہ شبھمن نے ایک چوکے اور تین شاندارچھکوں کی مدد سے 65 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ تاہم، 24 ویں اوور میں وہ لوکی فرگوسن کی گیند پر ڈیون کونوے کے ہاتھوں اسکوائر لیگ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ شبھمن کے آؤٹ ہونے کے بعد دھون بھی اگلے ہی اوور میں ٹم ساؤتھی کی گیند پر فل ایلن کو کیچ دے بیٹھے۔
مزید پڑھیں:
IND vs NZ 1st ODI جموں و کشمیر کے تیز گیندباز عمران ملک کا یک روزہ میچ میں ڈیبیو