ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز برابر کر دی - NZ vs BAN second Test

بنگلادیش نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابری پر ختم کردی۔ پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو 150 رنز سے شکست دی تھی۔ New Zealand Bangladesh test series

New Zealand beat Bangladesh in second Test to level series
نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز برابر کر دی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 10, 2023, 5:54 PM IST

میرپور: گلین فلپس کی آل راؤنڈ کارکردگی 31 رن پر 3 وکٹ اور پہلی اننگز میں 87 رنز اور دوسری اننگز میں ناٹ آوٹ 40 رنز کی مدد سے نیوزی لینڈ نے میزبان بنگلہ دیش کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ہفتہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابری پر ختم کی۔

چوتھے دن 137 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وقت نیوزی لینڈ نے 69 رنز پر اپنے 6 وکٹ گنوا دیے تھے لیکن فلپس اور سینٹنر نے ساتویں وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو جیت دلا دی۔ 2008 کے بعد بنگلہ دیش کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی یہ پہلی فتح تھی۔

شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بنگلہ دیش نے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 172 رنز بنائے جس کے جواب میں گلین فلپس کے 80 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 180 رنز بناکر آٹھ رنز کی برتری حاصل کی۔

دوسری اننگز میں اعجاز پٹیل (57 رنز پر چھ وکٹیں) کی خطرناک گیندبازی کے باعث بنگلہ دیش کی دوسری اننگز 144 رنز پر ہی سمٹ گئی۔ جس کی وجہ سے کیوی ٹیم کو جیت کے لیے 136 رنز کا آسان ہدف ملا جو مہمان ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

صرف تین دن تک جاری رہنے والے ٹیسٹ میں گیند بازوں کا غلبہ رہا۔ ٹیسٹ کا دوسرا دن بارش کے باعث متاثر ہوا۔ بنگلہ دیش کے تیج الاسلام کو ٹیسٹ سیریز میں 15 وکٹیں لینے پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تین اور دوسری اننگز میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.