ETV Bharat / sports

T20I Tri-Series سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کی مسلسل تیسری شکست

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 1:12 PM IST

ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے دی۔ New Zealand beat Bangladesh by 48 runs in T20I tri-series

New Zealand beat Bangladesh by 48 runs in T20I tri-series
T20I Tri-Series سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کی مسلسل تیسری شکست

کرائسٹ چرچ: سہ ملکی سریز میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔ New Zealand beat Bangladesh by 48 runs in T20I tri-series

بنگلہ دیش کے جانب سے شکیب الحسن 70 رنز بناکر نمایاں رہے، جب کہ لٹن داس اور سومیاسرکار نے 23 ، 23 رنز کی اننگز کھیلیں۔ نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے نے تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ٹم ساؤتھی اور مائیکل بریسول نے دو دو بلے بازوں کوآؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 208 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے 40 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ فن ایلن نے 19 گیندوں پر 32 رنز اسکور کیے۔ مارٹن گپٹل نے بھی 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کی، جب کہ شریف الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بتادیں کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے 3 میچز ہار چکی ہے، جب کہ نیوزی لینڈ تین اور پاکستان دو دو میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.