گروگرام: ملک کی آن لائن ٹریول کمپنی میک مائی ٹرپ نے منتخب میٹرو سٹی میں کرکٹ شائقین کے لیے ایک نیا فیچر تیار کیا ہے جو آپ کی رہائش گاہ سے اسٹیڈیم کا فاصلہ دکھائے گا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فیچر سے کرکٹ شائقین کو رہائش کا مناسب آپشن بک کرنے میں مدد ملے گی۔ پریکشت چودھری، چیف بزنس آفیسر، میک مائی ٹرپ نے کہا کہ ہم نے ملک کے منتخب شہروں میں اکتوبر اور نومبر کے دوران ہوم اسٹے رہائش کی تلاش میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا ہے۔
یہ ایک اچھا اشارہ ہے کہ کرکٹ کے شائقین متبادل کے طورپر ہوم اسٹے تلاش کرنے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر کے دوران، کرکٹ سینٹرز میں ابھی بھی ہوم اسٹے رہائش کا ایک بڑا حصہ کرکٹ مداحوں کے لیے کفایتی قیمتوں پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ODI World Cup 2023 Qualifiers نیدرلینڈ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی آخری ٹیم بنی
کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک اپنی رسائی بڑھانے کی ہماری کوششیں چھٹیوں میں جانے والے سیاحتی مقامات پر ہی مرکوز تھیں، لیکن اب ہم کاروباری شہروں پر بھی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ یہ میزبانوں اور مہمانوں دونوں کے لیے فائدے کا سودا ہوگا کیونکہ ہندوستان کرکٹ کے بخار میں ڈوبنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
یو این آئی