نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی اس وقت ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کا ون ڈے میں 49 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ لیکن اس سنگ میل کو حاصل کرنے سے پہلے انہوں نے کہا کہ اپنے 12 سالہ کرکٹ کیریئر میں اتنی سنچریاں بنانے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔ بھارت کی میزبانی میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں کوہلی کی کارکردگی ابھی تک شاندار رہی ہے اور انہوں نے 6 میچوں میں 354 رنز بنا چکے ہیں۔ جس میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک سنچری (48ویں سنچری) بھی شامل ہے۔
-
Elite mindset 💯
— Star Sports (@StarSportsIndia) October 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Watch #King @imVkohli share how his journey so far unfolded!
Tune-in to #INDvSL in the #WorldCupOnStar
THU, NOV 2, 12.30 PM onwards | Star Sports Network#CWC23 #Cricket pic.twitter.com/ErV0MpU6o8
">Elite mindset 💯
— Star Sports (@StarSportsIndia) October 31, 2023
Watch #King @imVkohli share how his journey so far unfolded!
Tune-in to #INDvSL in the #WorldCupOnStar
THU, NOV 2, 12.30 PM onwards | Star Sports Network#CWC23 #Cricket pic.twitter.com/ErV0MpU6o8Elite mindset 💯
— Star Sports (@StarSportsIndia) October 31, 2023
Watch #King @imVkohli share how his journey so far unfolded!
Tune-in to #INDvSL in the #WorldCupOnStar
THU, NOV 2, 12.30 PM onwards | Star Sports Network#CWC23 #Cricket pic.twitter.com/ErV0MpU6o8
اسٹار اسپورٹس سے خصوصی گفتگو کے دوران ویراٹ کوہلی نے اپنے کرکٹ کیرئیر کے بارے میں کہا کہ میں نے کبھی بھی اتنا سب کچھ حاصل کرنے کے بارے میں نہیں سوچا اور اس وقت میں جہاں کھڑا ہوں اس کے بارے میں بھی کبھی نہیں سوچا تھا، یہ سب اوپر والے کا تحفہ ہے کہ مجھے اتنا لمبا کیریئر نصیب ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے صرف خواب دیکھا تھا کہ میں ایسا کروں گا، لیکن ایسا کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس طرح چیزیں بدل جائیں گی اور کوئی بھی ان چیزوں کی منصوبہ بندی نہیں کرسکتا۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ان 12 سالوں میں اتنی سنچریاں اور اتنے رنز بنا سکوں گا۔
کوہلی اپنے کرکٹ کیریئر میں تیز ترین 26000 رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 567 اننگز میں انجام دیا۔ اپنے پورے کیریئر میں ویراٹ کی پوری توجہ اپنے کھیل کو بہتر بنانے پر ہی مرکوز رہی۔ کوہلی نے کہا کہ میری توجہ صرف اس بات پر تھی کہ کس طرح ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے اور مشکل حالات میں ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے لیے میں نے نظم و ضبط اور طرز زندگی میں کافی تبدیلیاں کیں۔ میں نے ہمیشہ میدان پر اپنا سو فیصد دے کر کرکٹ کھیلا ہے اور اس کے بدلے مجھے جو کچھ بھی ملا ہے وہ بھگوان نے مجھے دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: