کھٹمنڈو: نیپال کی کرکٹ ٹیم نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی ہے۔ اس ٹیم نے پہلی بار ایشیا کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر اس ٹیم نے ٹاپ 6 میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ یہ پہلا موقع ہے جب نیپال کی ٹیم ایشیا کپ میں کھیلتی نظر آئے گی۔ نیپال سے پہلے پانچ ٹیمیں ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی تھیں۔ اب نیپال اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے والی چھٹی ٹیم بن گئی ہے۔ نیپال سے قبل بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا کوالیفائی کرچکا ہے، جب کہ نیپال چھٹی ٹیم ہے۔ نیپال نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو ایشیا کپ سے باہر کر دیا ہے۔ پیر کے روز کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 33.1 اوورز میں صرف 117 رنز ہی بنا سکی۔ اس کے بعد نیپال کی ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی اور 30.2 اوورز میں 118 رنز بنا کر جیت درج کی اور یو اے ای کو اس ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
-
Incredible news for Nepal fans as their team create history 🙌
— ICC (@ICC) May 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Details ⬇️https://t.co/eBl8qYI3Vg
">Incredible news for Nepal fans as their team create history 🙌
— ICC (@ICC) May 2, 2023
Details ⬇️https://t.co/eBl8qYI3VgIncredible news for Nepal fans as their team create history 🙌
— ICC (@ICC) May 2, 2023
Details ⬇️https://t.co/eBl8qYI3Vg
ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ہونا ہے، لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث معاملہ اب تک پیچیدہ ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے باضابطہ طور پر کہا تھا کہ بھارت ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گا، اس کے بعد اب یہ تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد کہاں ہونا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک ہائبرڈ وینیو ماڈل تجویز کیا۔ اس کے تحت بھارت اور پاکستان کے درمیان میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم نے اس ہائبرڈ ماڈل پر فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان اپنے ایشیا کپ کے میچز ہوم اور بھارت کے درمیان نیوٹرل مقامات پر کھیلے گا اور یہ ہماری ایشین کرکٹ کونسل کو تجویز ہے۔
مزید پڑھیں: