ETV Bharat / sports

Naseem Shah And Haris Rauf نسیم اور حارث کا ورلڈ کپ میں کھیلنا شکوک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 4:55 PM IST

پانچ اکتوبر سے شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ اور حارث رؤف کی شرکت پر شکوک وشبہات برقرار ہے۔ کپتان بابر اعظم تاہم پرامید ہیں کہ دونوں باؤلر ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل صحت یاب ہو جائیں گے۔

نسیم اور حارث کے ورلڈ کپ میں کھیلنا شکوک

کولمبو:پاکستان کے دو اسٹار فاسٹ بالر رؤف اور نسیم ایشیا کپ کے سپر فور میچز کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی جگہ زمان خان اور شاہنواز دہانی کو ٹیم میں شامل کیا گیاتھا۔ جمعرات کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان فائنل میں پہنچنے سے محروم ہو گیا تھا۔

درحقیقت، تمام ٹیموں کے پاس چھ ہفتے کے ٹورنامنٹ کے لیے اپنے آئی سی سی کو اپنی ٹیم سونپنے کے لئے 28 ستمبر تک کا وقت ہے اور اس تاریخ کے بعد وہ ایونٹ کے منتظمین کی اجازت سے صرف اپنے 15 کھلاڑیوں کے گروپ میں تبدیلیاں کر سکتی ہیں۔

کپتان بابر اعظم پرامید ہیں کہ نسیم اور رؤف 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، تاہم اس جوڑی کے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ہنگامی منصوبوں کے بارے میں وہ کچھ جواب نہ دے سکے۔ بابر نے کہا، میں آپ کو بعد میں بتاؤں گا۔ ابھی آپ کو اپنا پلان بی نہیں بتا رہا ہوں۔ لیکن ہاں، حارث رؤف کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ انہیں صرف ہلکا سے سا سائیڈ اسٹرین ہوا ہے، لیکن وہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹھیک ہو جائیں گے۔ نسیم شاہ کچھ میچز مس کر چکے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ ان کی ریکوری کب تک ہوگی، لیکن مجھے یقین ہے کہ نسیم شاہ بھی ورلڈ کپ میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:PAK vs SL Asia Cup 2023 سری لنکا نے پاکستان کو آخری گیند پر شکست دی، فائنل میں بھارت سے مقابلہ

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان کے پاس فی الحال 50 اوور کا کوئی باضابطہ میچ نہیں ہے۔ انہیں نیوزی لینڈ (29 ستمبر) اور آسٹریلیا (3 اکتوبر) کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلنے ہیں لیکن دونوں میچوں کو ون ڈے کا آفیشل درجہ حاصل نہیں ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.