ETV Bharat / sports

Kieron Pollard پولارڈ کا آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پولارڈ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ایم آئی کے بیٹنگ کوچ کا کردار قبول کرلیا ہے اور وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ایم آئی ایمریٹس کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے۔ Kieron Pollard announces his retirement from IPL

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 4:29 PM IST

Mumbai Indians' Kieron Pollard announces his retirement from IPL
پولارڈ کا آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ممبئی: ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے تجربہ کار آل راؤنڈر کیرن پولارڈ نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فرنچائز میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور اگر وہ ایم آئی کے لیے نہیں کھیل سکتے تو ایم آئی کے خلاف بھی نہیں کھیلنا چاہتے۔ Kieron Pollard announces his retirement from IPL

پولارڈ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ایم آئی کے بیٹنگ کوچ کا کردار قبول کرلیا ہے اور وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ایم آئی ایمریٹس کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے۔ آئی پی ایل کے 13 سیزن میں ایم آئی کی نمائندگی کرچکے پولارڈ نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی اور کامیاب ترین ٹیم کے لیے کھیل کرفخر محسوس کررہے ہیں۔ پولارڈ نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ مکیش امبانی، نیتا امبانی اور آکاش امبانی کی "محبت اور حمایت" کا شکریہ ادا کیا۔

پولارڈ ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے آئی پی ایل میں 100 سے زیادہ میچز کھیلے ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی فرنچائز سے رہا۔ پولارڈ کے علاوہ وراٹ کوہلی (رائل چیلنجرز بنگلور)، سنیل نارائن (کولکاتہ نائٹ رائیڈرز)، جسپریت بمراہ (ممبئی انڈینز) اور لاستھ ملنگا (ممبئی انڈینز) نے بھی اپنے آئی پی ایل کیریئر کے دوران صرف ایک ہی فرنچائز سے وابستہ رہے۔ ممبئی انڈینز کے ساتھ پانچ آئی پی ایل اور ایک چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے پولارڈ نے 171 میچ کھیل کر147.32 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3412 رنز بنائے، جب کہ ان کا بہتری اسکور 87 رن رہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 107 میچوں میں گیندبازی کرتے ہوئے 69 وکٹیں حاصل کیں اور 103 کیچ بھی پکڑے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.