ETV Bharat / sports

Women's Premier League یوپی واریئرز کو شکست دے کر ممبئی انڈینز فائنل میں داخل

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 7:56 AM IST

ویمنز پریمیئر لیگ کے ایلیمنیٹر میچ میں ممبئی انڈینز نے یوپی واریئرز کو 72 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ فائنل مقابلہ ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ Mumbai Indians Beat UP Warriors

یوپی واریئرز کو شکست دے کر ممبئی انڈینز فائنل میں داخل

ممبئی: ویمنز پریمیئر لیگ کے ایلیمنیٹر میچ میں ممبئی انڈینز نے یوپی واریئرز کو 72 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی انڈینز نے فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل مقابلہ 26 مارچ کو ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میں ممبئی انڈینز کا مقابلہ دہلی کیپٹلز سے ہوگا۔ ایلیمنیٹر میچ میں یوپی واریئرس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ممبئی نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹ پر 182 رنز بنائے۔ جواب میں یوپی کی ٹیم 17.4 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو ہوگئی۔ سیور برنٹ کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینز نے 182 کا چیلنجنگ اسکور بنایا جس میں نیٹلی سیور برنٹ نے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی ناقابل شکست نصف سنچری بنائی۔ ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں یوپی واریرز اپنے اسپن گیند بازوں کی بدولت پہلے 10 اوورز تک قابو میں نظر آئے کیونکہ ممبئی کے بلے باز کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے لیکن سیور برنٹ ایک سرے پر ڈٹی رہیں۔ ممبئی انڈینز نے آخری پانچ اوورز میں 66 رنز جوڑکر چیلنجنگ اسکور بنایا۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے یاستیکا بھاٹیہ (21)، ہیلی میتھیوز (26) اور ہرمن پریت کور (14) جیسی کھلاڑی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Women's Premier League یوپی وارئیرز کو شکست دے کر دہلی کیپٹلز فائنل میں داخل

یوپی واریئرز نے 183 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 17.4 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یو پی واریئرز کی جانب سے سب سے زیادہ کرن ناوگیرے نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائیں۔ کرن نے 27 گیندوں میں 4 چوکے اور 3 چھکے کی مدد سے 43 رنز کی اننگ کھیلی۔ وہیں ممبئی کی گیندباز اسی وونگ نے چار اوورز میں 15 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ویمنز پریمیئر لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔ انہوں نے کرن ناوگیرے، سمرن شیخ اور سوفی ایکلسٹون کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ وہیں سائقہ اسحاق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.