نئی دہلی: میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے ایم ایس دھونی سمیت پانچ بھارتی کرکٹرز کو کلب کی لائف ٹائم ممبرشپ دی ہے۔ کلب نے بدھ کے روز اس کا اعلان کیا۔ کلب نے تمام 19 مرد اور خواتین کرکٹرز بشمول سریش رائنا اور یوراج سنگھ کو اعزاز سے نوازا ہے، جو دھونی کی سنہ 2011 کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ اس میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان میتھالی راج کا نام بھی شامل ہے۔
-
👏 MCC awards Honorary Life Membership of the Club to some of the world’s finest cricketers.
— Marylebone Cricket Club (@MCCOfficial) April 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
We can now reveal the names of the latest men and women to have been bestowed with this privilege ⤵️#CricketTwitter
">👏 MCC awards Honorary Life Membership of the Club to some of the world’s finest cricketers.
— Marylebone Cricket Club (@MCCOfficial) April 5, 2023
We can now reveal the names of the latest men and women to have been bestowed with this privilege ⤵️#CricketTwitter👏 MCC awards Honorary Life Membership of the Club to some of the world’s finest cricketers.
— Marylebone Cricket Club (@MCCOfficial) April 5, 2023
We can now reveal the names of the latest men and women to have been bestowed with this privilege ⤵️#CricketTwitter
خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی میتھالی راج کے پاس ہے۔ متھالی کی ساتھی جھولن گوسوامی کو بھی کلب کی تاحیات رکنیت مل گئی ہے۔ اس میں بھارت کے علاوہ انگلینڈ کے 5 کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی اس میں شامل ہیں۔
اس میں مزید کہا گیا "ایم ایس دھونی اور یووراج سنگھ دونوں بھارتی ٹیم کے اہم رکن تھے جنہوں نے سنہ 2007 کے آئی سی سی مینز ورلڈ ٹی 20 اور 2011 کا آئی سی سی مینز ورلڈ کپ جیتا تھا، اور سریش رائنا نے 13 برس پر محیط کیریئر میں ون ڈے میں 5,500 سے زیادہ رنز بنائے۔"
جن دیگر کرکٹرز کو رکنیت دی گئی ہے ان میں ویسٹ انڈیز کی مریسا اگلیریا، انگلینڈ کی جینی گن، لورا مارش، انیا شروبسول، اوین مورگن، کیون پیٹرسن، پاکستان کے محمد حفیظ، بنگلہ دیش کے مشرف مرتضیٰ، جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین، آسٹریلیا کے ریچل ہینس شامل اور ایمی سیٹرتھ ویٹ اور نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر کے نام شامل ہیں۔
ایم سی سی کی کرکٹ کمیٹی کچھ لیجنڈز کھلاڑی کو بین الاقوامی کیریئر کے اعتراف میں اعزازی رکنیت کے لیے کرکٹرز کی نامزدگیوں پر غور کرتی ہے۔ اعزازی لائف ٹائم ممبر شپ ان افراد کو بھی دی جاتی ہے جنہوں نے MCC یا عمومی طور پر کھیلوں میں غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ ایم سی سی کمیٹی کی طرف سے منظوری کے بعد قبول کرنے والے کھلاڑیوں کو دعوت نامے بھیجے جاتے ہیں۔ اکتوبر سنہ 2021 میں آخری بار 18 سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کلب میں شامل کیا گیا، جن میں سر الیسٹر کک، جیک کیلس، ہربھجن سنگھ اور سارہ ٹیلر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: