چنئی:ایم ایس دھونی نے گزشتہ شب کو پہلے کوالیفائر میں گجرات کے خلاف 15 رنز کی جیت کے بعد کہاکہ میں نے ابھی تک (آئی پی ایل میں اپنے مستقبل کا) فیصلہ نہیں کیا ہے۔ میرے پاس فیصلہ کرنے کے لیے آٹھ سے نو مہینے ہیں۔ چھوٹی نیلامی دسمبر کے آس پاس ہوگی۔" میرے پاس فیصلہ کرنے کے لیے کافی وقت ہے۔ انہوں نے کہا، "میں چنئی کے لیے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔ اب میں میدان میں بیٹھا ملوں گا، یہ ابھی نہیں معلوم ہے۔ سچ پوچھیں تو یہ بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ میں گزشتہ چار مہینے سے گھر سے دور ہوں۔میں 31 جنوری کو گھر سے نکلا، 2 یا 3 مارچ سے پریکٹس شروع کر دی۔ یہ مشکل ہو جاتا ہے لیکن میرے پاس سوچنے کا وقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 چنئی نے گجرات کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی
چنئی نے گجرات کو شکست دے کر 10ویں بار آئی پی ایل فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ آئی پی ایل میں دھونی کا آخری سال بھی مانا جارہا ہے کیونکہ وہ گھٹنے کی چوٹ کے ساتھ پورا سیزن کھیل چکے ہیں اور چنئی میں آخری لیگ میچ کے بعد گھٹنے میں پٹی باندھے ہوئے نظر آئے تھے۔ جب دھونی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اتنی بار فائنل کھیلنے کے بعد اس کے عادی ہو گئے ہیں، تو انہوں نے کہا، "آئی پی ایل ایسا کہنے کے لئے بہت بڑا ہے۔ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ایک وقت میں آٹھ ٹاپ ٹیمیں ہوا کرتی تھیں، اور اب۔ (10 ٹیموں کے بعد) یہ مزید مشکل ہو گیا ہے میں یہ نہیں کہوں گا کہ یہ صرف فائنل ہی ہے۔
یواین آئی