نئی دہلی:کرکٹ آسٹریلیا کے ذریعہ مارش کی وطن واپسی کے بارے میں معلومات دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ ابھی صورتحال مکمل طور پر واضح نہیں کہ وہ اس اہم مقابلوں میں شرکت کریں گے یا نہیں۔ آسٹریلیا کو پہلے ہی گلین میکسویل کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے جو 4 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ مچل مارش نے اب تک ورلڈ کپ میں بلے اور گیند دونوں کے ساتھ شاندار کارکردگی دیکھی ہے۔ ان کی اچانک وطن واپسی کی وجہ سے آسٹریلیائی ٹیم کے کمبی نیشن پر اس کا اثر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ورلڈ کپ میں اب تک مارش نے 6 اننگز میں 37.50 کی اوسط سے بلے سے 225 رنز بنائے ہیں، اس دوران انہوں نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بنائی ہے۔ گیند کے ساتھ مارش نے ٹیم کے لیے چھٹے گیند باز کا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھایا۔ مارش نے 6 میچوں میں 21.50 کی اوسط سے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مارش نے گزشتہ چند میچوں میں بلے سے شاندار فارم کا مظاہرہ کیا تھا اور ان کی کمی آسٹریلوی ٹیم میں ضرور محسوس کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کا ایک بڑا بلے باز انگلینڈ کے خلاف اہم میچ سے باہر
آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ کپ میں لیگ مرحلے میں کھیلنے کے لیے ابھی مزید تین میچز باقی ہیں۔ ٹیم کو اپنا اگلا میچ انگلینڈ کے خلاف 4 نومبر کو احمد آباد گراؤنڈ میں کھیلنا ہے۔ ٹاپ 4 میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے آسٹریلیا کو باقی تینوں میچ جیتنا ہوں گے۔ اس وقت کینگرو ٹیم 6 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔
یو این آئی