ETV Bharat / sports

Men's T20 World Cup بھارت پاکستان میچ کے تمام ٹکٹ فروخت - Tickets for India v Pakistan match sold out

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں بھارت پاکستان میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ Tickets for India v Pakistan match sold out

Men's T20 World Cup: Tickets for India v Pakistan match sold out
بھارت۔ پاکستان میچ کے تمام ٹکٹیں فروخت
author img

By

Published : Sep 15, 2022, 5:32 PM IST

دبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بھارت۔ پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں جب کہ آسٹریلیا میں شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ابھی ایک ماہ باقی ہے۔ بھارت۔ پاکستان کے درمیان یہ میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ Tickets for India v Pakistan match sold out

اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتانا ہے کہ پاکستان۔ بھارت میچز کے یہ ٹکٹ دنیا کے 82 ممالک کے کرکٹ فینز نے خریدے، میچ کے لیے اسٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی منٹوں میں فروخت ہو گئے تھے۔ بتادیں کہ 2020 میں خواتین کے T20 ورلڈ کپ کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب آئی سی سی کا کوئی ایونٹ ہاؤس فل ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹکٹ خریدنے کے اس جوش کی وجہ اس کی عام قیمت ہے۔ بچوں کے لیے 5 ڈالر اور بڑوں کے لیے 20 ڈالر مناسب قیمت پر ٹکٹ رکھے گئے ہیں۔ آئی سی سی نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے کئی دوسرے میچوں کے ٹکٹ بھی فروخت ہو چکے ہیں۔ ورلڈ کپ کا آغاز 16 اکتوبر کو کوالیفائر سے ہوگا۔ آئی سی سی نے کہا کہ زیادہ تر میچوں کے ٹکٹ ابھی بھی دستیاب ہیں اور شائقین T20 ورلڈ کپ ڈاٹ کام پر اپنی نشستیں بک کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.