ETV Bharat / sports

India vs South Africa: سیریز جیتنے کے ارادے سے اتریں گی دونوں ٹیمیں

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں سیریز میں 2۔2 کی برابری پر ہیں۔ India vs South Africa 5th T20

سیریز جیتنے کے ارادے سے اتریں گی دونوں ٹیمیں

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 7:43 AM IST

بنگلورو: پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز 2-2 سے برابر ہونے کے بعد اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ نے دہلی اور کٹک میں پہلے دو میچ آسانی سے جیتے لیکن بھارتی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے وشاکھاپٹنم اور راجکوٹ میں اگلے دو میچ جیت کر سیریز برابر کر دی۔ راجکوٹ میں چوتھے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ پر رنوں کے لحاظ سے ٹی20 میں اپنی سب سے بڑی جیت درج کی۔ India vs South Africa 5th T20 Match Preview

راجکوٹ میں پلیئر آف دی میچ رہے دنیش کارتک نے 2006 میں بھارت کے لیے پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا اور انہیں اپنی پہلی ٹی20 انٹرنیشنل ففٹی بنانے میں 16 سال اور 35 میچ لگے۔ کارتک نے ہاردک پانڈیا کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے تیز 65 رن جوڑے، جس کی بدولت ایک وقت 13 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 81 رن پر لڑکھڑا رہی بھارتی ٹیم 169 رنز کا چیلنجنگ اسکور کھڑاکیا۔ بھارت نے آخری پانچ اووروں میں 73 رنز بنائے۔ Dinesh Karthik first half century in T20

جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے ٹک نہ سکی اور 87 رنوں پر سمٹ گئی۔ یہ ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کا سب سے کم اسکور تھا۔ جنوبی افریقہ نے اپنی آخری پانچ وکٹیں صرف 13 رنز میں گنوا دیں۔ بھارت کے لیے اویش خان بہترین بولر رہے جنہوں نے اپنے کیرئیر کی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے 18 رن دے کر چار وکٹ لیا۔ انہوں نے اپنے تیسرے اوور میں تین وکٹیں حاصل کیں۔

کپتان رشبھ پنت کی فارم بھارت کے فیصلہ کن کے سامنے واحد تشویش ہے۔ یہ سیریز کپتان رشبھ پنت کے لیے کچھ خاص نہیں رہی۔ وہ رن تو بنا نہیں رہے ہیں جبکہ ایک ہی طریقے سے آوٹ ہورہے ہیں۔ پچھلی چار اننگز میں سے تین میں وہ ایسی گیندوں پر آؤٹ ہوئے جو آسانی سے وائیڈ ہو سکتی تھیں۔ وہ آف اسٹمپ سے بہت باہر جانے والی گیندوں کو مارنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی وکٹ گنوابیٹھتے ہیں۔ چوتھے میچ میں، وہ کیشو مہاراج کی وائیڈ لائن کے باہرجاتی ہوئی فل گیند کو سوئپ کرنے گئے، باہری کنارا لگا اورشارٹ تھرڈ مین پر ڈوین پریٹوریئس کو آسان کیچ تھما دیا۔

پنت نے میچ کے بعد کہا، 'ہم نے اچھا کھیلنے اور پلان پر عمل کرنے کی بات کی تھی اور ہم نے ایسا ہی کیا۔ آخری میچ میں جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔ میں اپنے کھیل میں کچھ تبدیلیاں کر سکتا ہوں لیکن میں زیادہ سوچتانہیں۔ بنگلورو میں، ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: India vs South Africa: اویش خان کی عمدہ گیند بازی، چوتھے مقابلے میں ٹیم انڈیا کی جیت

جنوبی افریقہ کے نائب کپتان کیشو مہاراج نے کہا، 'آخری پانچ اووروں میں ہم نے زیادہ رن لٹائے۔ بلے بازی کے دوران پاورپلے میں ہم سے غلطیاں ہوئیں اورہم پیچھے ہٹ گئے۔ اتوار کو ایک اہم میچ ہوگا اور ہمیں بہتر کرنا ہوگا۔ ہم نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ سے شراکت قائم کرنا مشکل ہو گیا۔ بھارتی گیند بازوں کو بھی کریڈٹ دینا چاہئے کیونکہ انہوں نے شاندار گیند بازی کی۔ بھارت میں میرے لیے چھوٹے میدانوں پر گیند بازی کرنا مشکل ہوتاہے۔ بنگلور میں آخری میچ کافی دلچسپ ہوگا۔ بھارت نے چوتھا میچ 82 رنوں سے جیت کربنگلور میں ہونے والے آخری مقابلے کو سیریز کا فائنل بنادیا ہے۔ اس مقابلے میں جو ٹیم نظم و ضبط کے ساتھ اچھا کھیلے گی وہی سیریز جیتے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.