ETV Bharat / sports

India vs New Zealand بارش کی وجہ سے میچ منسوخ، نیوزی لینڈ نے سیریز پر قبضہ کیا - نیوزی لینڈ بھارت او ڈی آئی سیریز شکست دی

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہوگیا، اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے ایک صفر کے ساتھ سیریز پر قبضہ کرلیا۔

Match called off; New Zealand win series 1-0 against India
بارش کی وجہ سے میچ منسوخ، نیوزی لینڈ نے جیتا سیریز
author img

By

Published : Nov 30, 2022, 3:21 PM IST

کرائسٹ چرچ: آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں بھارت کی پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 219 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ جب کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 104 رنز بنائے۔ تاہم اسی درمیان بارش کی وجہ سے میچ بے نتجہ منسوخ ہوگیا۔ بے نتائج میچ کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے ایک صفر کے ساتھ سیریز پر قبضہ کر لیا۔ اس قبل دوسرا میچ بھی بے نتجہ رہا، جب کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی اور سست آغاز کے بعد دونوں اوپنرز جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ شبھمن گل نے 22 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 13 رن بنائے، جب کہ شکھر دھون نے 45 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن کی اننگز کھیلی۔ رشبھ پنت نے 16 گیندوں پر 10 رن کا تعاون دیا اور دباؤ میں آکر ڈیپ اسکوئر لیگ پر کھڑے گلین فلپس کو کیچ دے بیٹھے۔

بھارت نے واشنگٹن سندر (51) کی نصف سنچری کی بدولت بدھ کو تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے سامنے جیت کے لیے 220 رن کا ہدف رکھا۔ آدھی بھارتی ٹیم کے 121 رن پر پویلین لوٹنے کے بعد سندر نے اننگز کو سنبھالا اور 64 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رن بنائے۔ اس سے قبل شریس ایر نے بھی 59 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 49 رن کا تعاون دیا۔ وہیں ایر اچھی فارم میں نظر آئے، ایر نے پنت کے ساتھ 30 رن جوڑے، جب کہ سوریہ کمار یاد (6 رن) کے ساتھ 25 رن کی شراکت کی۔ حالانکہ وہ اپنی نصف سنچری سے ایک رن کم کی دوری پر لوکی فرگیوسن کا شکار ہوگئے۔

بھارت کے آخری بلے باز دیپک ہڈا (12) کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم مشکل میں پڑ گئی تھی اور 200 تک پہنچنا مشکل نظر آرہا تھا۔ سندر نے ٹیم کو قابل دفاع اسکور تک لے جانے کے لیے یہاں نچلی صف کے بلے بازوں کے ساتھ شاندار شراکت داری کی۔

انہوں نے یوزویندر چہل کے ساتھ 31 رن کی اہم شراکت داری کرکے بھارت کو 200 رن تک پہنچایا۔ مچل سینٹنر نے چہل کو آٹھ رن پر آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ بھارت آخری دو وکٹوں پر صرف 18 رن کا اضافہ کرسکا اور 47.3 اوورز میں 219 رن پر پوری ٹیم سمٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 10 اوورز میں 57 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیرل مچل نے سات اوورز میں 25 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ساؤتھی نے 8.3 اوورز میں 36 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فرگیوسن اور سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کا وکٹ حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:

تیسرا ٹی 20 ٹائی، بھارت نے صفر ایک سے سیریز پر قبضہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.