ETV Bharat / sports

U19 Women World Cup بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مقابلہ آج - بھارت بمقابلہ یو اے ای

شیفالی ورما کی کپتانی میں بھارتی ٹیم انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج یو اے ای سے کھیلے گی۔ بھارت نے اپنے پہلے میچ جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔ India vs UAE in U19 Women World Cup

بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مقابلہ آج

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 11:45 AM IST

نئی دہلی: انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 میں آج بھارت اور یو اے ای کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ جنوبی افریقہ کے شہر بینونی کے ولومور پارک میں دوپہر 1.30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ بھارت میں اس میچ کو لائیو اسٹار اسپورٹس نیٹورک پر نشر کیا جائے گا جب کہ لائیو اسٹریمنگ فین کوڈ پر دیکھ سکتے ہیں۔ 14 جنوری کو کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف بڑی جیت حاصل کی تھی۔ بھارتی خواتین انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کپتان شیفالی ورما نے 2 وکٹیں لینے کے علاوہ زبردست اننگز بھی کھیلی۔ ٹیم انڈیا نے گروپ ڈی میں اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی تھی۔ وہیں اس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت کی اوپننگ جوڑی شویتا اور شیفالی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

بینونی کے ولومور پارک میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 170 رن بنائے اور میچ 16.3 اوور میں جیت لیا۔ اس میچ میں شیفالی ورما نے صرف 16 گیندوں پر 9 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 45 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جبکہ شویتا سہراوت نے 57 گیندوں پر 20 چوکے لگا کر ناقابل شکست 92 رنز بنائے۔ شیفالی نے اپنی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اوور کی تمام 6 گیندوں پر باؤنڈری لگائی۔ بھارتی بلے باز شیفالی ورما نے نٹابیسینگ نینی کے اوور میں 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: Shafali Verma in Under 19 Squad شیفالی ورما انڈر 19 خواتین عالمی کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کی کپتان

خواتین کا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ پچاس اوورز کا سنہ 1988 میں شروع ہوا تھا، لیکن یہ ٹی ٹوئنٹی کا پہلا ایڈیشن ہے۔ ون ڈے ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن بھارتی خواتین نے سب سے زیادہ بار، پانچ بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے، جبکہ تین بار رنر اپ رہی ہے۔ شیفالی ورما کی کپتانی میں بھارت کو ورلڈ کپ کا مضبوط دعویدار سمجھا جا رہا ہے۔ شیفالی ورما نے صرف 16 سال کی عمر میں سینئر ٹیم میں جگہ بنائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.