ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 دھرم شالہ اسٹیڈیم میں آج انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہو گا مقابلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 9:52 AM IST

آئی سی سی عالمی کپ کا خمار کرکٹ شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ آج دھرم شالہ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش جیت کے لیے پسینا بہاتے نظر آئیں گے۔ World Cup match in Dharamshala

England vs Bangladesh Match
England vs Bangladesh Match

دھرم شالہ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے تحت دوسرا میچ آج دھرم شالہ میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹاس کے بعد صبح 10:30 بجے کھیل شروع ہوگا۔ اس سے قبل 7 اکتوبر کو دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوا تھا جس میں بنگلہ دیش نے فتح حاصل کی تھی۔ آج بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ہوگا۔

دھرم شالہ میں آج کے میچ سے قبل بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی ٹیموں نے گزشتہ چند دنوں میں بھرپور پریکٹس کی ہے۔ 5 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ساتھ ہی بنگلہ دیش کی ٹیم نے 7 اکتوبر کو دھرم شالہ میں افغانستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں شاندار ڈیبیو کیا ہے۔ آج کے میچ میں انگلینڈ اپنی برتری بڑھانے کے لیے بنگلہ دیش سے مقابلے کے لیے میدان میں اترے گا۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کی ٹیم جیت کے لیے میدان میں پسینہ بہاتی نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کا شاندار آغاز، انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست

اسی دوران گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کے کئی کھلاڑی آئی پی ایل میچز کے دوران دھرم شالہ اسٹیڈیم میں میچ کھیل چکے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم کو ان کھلاڑیوں کے تجربے سے فائدہ ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے ورلڈ کپ میچ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی بہت اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ جوس بٹلر نے کہا کہ ہم کسی ٹیم کو کم نہیں سمجھ سکتے۔ میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دھرم شالہ کی پچ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کا کمبی نیشن بہتر ہوگا۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے میچز جیتنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.