ETV Bharat / sports

IPL 2023 لکھنؤ سپر جائنٹس آئی پی ایل کے لیے تیار - آئی پی ایل 2023 کا آغاز

آئی پی ایل 2023 کا آغاز 31 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ وہیں لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ لکھنؤ اپنا پہلا میچ یکم اپریل کو دہلی کیپٹلس کے خلاف کھیلے گی۔ IPL 2023 Start Date

لکھنؤ سپر جائنٹس آئی پی ایل کے لیے تیار
لکھنؤ سپر جائنٹس آئی پی ایل کے لیے تیار
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 6:53 AM IST

لکھنؤ: لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے کھلاڑیوں نے 31 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے لیے یہاں اپنے ہوم گراؤنڈ پر پیر سے اپنی پریکٹس شروع کردی۔ ایل ایس جی کے تیرہ کھلاڑی گزشتہ شام ایکانا اسٹیڈیم پہنچے اور شام پانچ بجے سے تین گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ گراؤنڈ میں پہنچنے والے کھلاڑیوں میں مینک یادو، منان ووہرا، کرشنپا گوتم، کرن شرما، آیوش بدونی، امت مشرا، یش ٹھاکر، سوانل سنگھ، یودھویر سنگھ، ڈینیل سامس، دیپک ہڈا اور روی وشنوئی شامل تھے۔ ایکانا کے خوبصورت میدان میں ایل ایس جی اپنا پہلا میچ یکم اپریل کو دہلی کیپٹلس کے خلاف کھیلے گی۔گزشتہ سال اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والی ایل ایس جی نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا سفر پلے آف میں پہنچنے کے بعد ختم کیا۔

کپتان کے ایل راہل کی قیادت میں ٹیم پہلی بار اپنے ہوم گراؤنڈ پر سات میچ کھیلے گی۔ ٹیم کا آج سے شروع ہونے والا پریکٹس سیشن 31 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس دوران ٹیم 24 اور 27 مارچ کو دو پریکٹس میچ کھیلے گی۔ بتا دیں کہ ایل ایس جی کی ٹیم گروپ اے میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ گروپ اے میں دہلی کیپٹلز، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم نے اپنا مکمل ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ ٹائم ٹیبل کے مطابق 20 مارچ سے 23 مارچ کے درمیان کھلاڑی ایکانا اسٹیڈیم میں شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک پریکٹس کریں گے۔ دوسری جانب پہلا پریکٹس میچ 24 مارچ کو شام 7.30 بجے کھیلا جانا ہے۔ اس کے بعد ٹیم 25 مارچ کو شام 5 سے 8 بجے تک پریکٹس کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Capitals وارنر کر دہلی کیپٹلس کی کمان سونپی گئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.