ETV Bharat / sports

IPL 2022: لکھنؤ نے حیدرآباد کو 12 رنوں سے شکست دی - سن رائزرز حیدرآباد کو شکست

آئی پی ایل 2022 کے 12ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے سن رائزرز حیدرآباد کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ تین میچوں میں لکھنؤ کی یہ دوسری جیت ہے۔ Lucknow Super Giants beat Sunrisers Hyderabad

IPL 2022: لکھنؤ نے حیدرآباد کو 12 رنوں سے شکست دی

author img

By

Published : Apr 5, 2022, 6:29 AM IST

کپتان لوکیش راہل (68) اور مڈل آرڈر بلے باز دیپک ہڈا (51) کی نصف سنچریوں کے بعد تیز گیند باز آویش خان (24 رن پر 4 وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت پیر کے روز لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل 2022 کے 12ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ تیز گیند باز آویش خان کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Lucknow Super Giants beat Sunrisers Hyderabad by 12 runs

لکھنؤ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سست شروعات کی اور لگاتار وکٹ گنوائے، لیکن پھر راہل اور ہڈا کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں اور نوجوان انفارم بلے باز آیوش بدونی کی 19 رنوں کی اننگ کی بدولت اسکور بورڈ پر 169 رنز کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا اور حیدرآباد کو 9 وکٹ پر 157 تک سمیٹ دیا۔ جیسن ہولڈر نے آخری اوور میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ تین میچوں میں لکھنؤ کی یہ دوسری جیت ہے جبکہ حیدرآباد کو لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ Lucknow Super Giants vs Sunrisers Hyderabad in IPL 2022

واشنگٹن سندر اور روماریو شیفرڈ کی خطرناک گیند بازی کی بدولت لکھنؤ نے 27 پر تین وکٹ گنوا دیے۔ ان فارم بلے باز کوئنٹن ڈی کاک اور ایون لیوس سستے میں نمٹ گئے۔ سندر نے دونوں بلے بازوں کو ایک ایک کے اسکور پر پویلین بھیجا، جبکہ شیفرڈ نے منیش پانڈے کو 11 کے اسکور پر چلتا کیا۔ 27 رنز پر تین وکٹ گرنے کی خراب صورتحال کے بعد راہل اور ہڈا نے اپنی اننگز سے ٹیم کو سنبھالا اور چوتھے وکٹ کے لیے 87 رنز کی بڑی شراکت داری کی۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022:پنجاب کی بڑی جیت، چنئی کی شکست کی ہیٹ ٹرک

تاہم ہڈا 114 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے اور پھر راہل بھی 144 پر اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ راہل نے چھ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 50 گیندوں پر 68، جبکہ ہڈا نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ آخر میں بدونی نے شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے 12 گیندوں پر 19 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی، جس سے ٹیم 169 کے اسکور تک پہنچ گئی۔ حیدرآباد کے لیے ٹی نٹراجن نے چار اوور میں 26 رن پر دو، سندر نے چار اوور میں 28 رن پر دو اور شیفرڈ نے چار اوور میں 42 رن پر دو وکٹ لئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.