ETV Bharat / sports

IPL 2022: دہلی کے خلاف لکھنئو کی شاندار جیت - آئی پی ایل 2022

آئی پی ایل 2022 کے 15ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے دہلی کیپٹلس کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کوئنٹن ڈی کاک کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Lucknow Super Giants beat Delhi Capitals

دہلی کے خلاف لکھنئو کی شاندار جیت
دہلی کے خلاف لکھنئو کی شاندار جیت
author img

By

Published : Apr 8, 2022, 6:30 AM IST

کوئنٹن ڈی کاک (80) اور کپتان کے ایل راہول (24) کی شاندار بلے بازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2022 کے 15ویں میچ میں دہلی کیپٹلس (ڈی سی) کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹیم کے لیے کپتان راہول اور ڈی کاک کے درمیان 52 گیندوں میں 73 رنز کی شراکت ہوئی۔ کوئنٹن ڈی کاک کو بہترین اننگ کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Lucknow Super Giants beat Delhi Capitals

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز نے جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنی 80 رنز کی اننگز کیلئے 52 گیندیں کھیلیں اور نو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اس کے بعد کرونال پانڈیا(ناٹ آؤٹ 19)، دیپک ہڈا (11) اور آیوش بڈونی نے 10 رنز کا تعاون دیا۔ دہلی کیپٹلز کی جانب سے سب سے کامیاب گیند باز کلدیپ یادو رہے جنہوں نے31رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ للت یادو اور شاردول ٹھاکر نے بالترتیب 21 اور 29 رنز دیکر ایک ایک وکٹ لیے۔ IPL 2022 15th Match Lucknow won

اس سے قبل نوجوان اوپنر پرتھوی شا (61) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت اچھی شروعات کرنے کے باوجود دہلی کیپٹلس کی ٹیم نے لکھنؤ کے خلاف 20 اوورز میں تین وکٹ پر صرف 149 رن بنائے۔ ٹاس ہارنے کے بعد دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مضبوط شروعات کی۔ سیزن کا پہلا میچ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر بھلے ہی سست دکھائی دے رہے ہوں لیکن دوسرے سرے پر شا نے بہترین بیٹنگ کی۔ ان کی طوفانی بلے بازی کی وجہ سے دہلی نے پہلے پاور پلے میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 52 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ شا نے 30 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ شا نے 34 گیندوں میں نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: کمنز کی آندھی سے کولکاتہ کی جیت، ممبئی کی لگاتار تیسری شکست

شا کی شکل میں پہلا وکٹ گرنے کے بعد دہلی کی اننگز درمیان میں ہی پھنس گئی۔ تاہم کپتان رشبھ پنت اور سرفراز خان نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 75 رنز کی اہم شراکت قائم کی، جس سے ٹیم کو 20 اوورز میں 149 رنز کا مشکل ہدف ملا۔ پنت نے 36 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے جبکہ سرفراز نے 28 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔ لکھنؤ کے لیے روی بشنوئی نے چار اووروں میں 22 رن دے کر دو وکٹ لیے جبکہ کرشنپا گوتم نے چار اوور میں 23 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.