ETV Bharat / sports

NZ vs Ban 2nd Test: ٹام لاتھم کی ڈبل سنچری، بنگلہ دیش 126 پر ڈھیر، فالو آن کا خطرہ

author img

By

Published : Jan 10, 2022, 6:04 PM IST

نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز ٹام لاتھم کی ڈبل سنچری Tom Latham Double Century اور ڈیوون کانوے کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 315 رن کی بہترین پارٹنرشپ کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن چھ وکٹ پر 521 رن کا بڑا اسکور بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔NZ vs Ban 2nd Test

ٹام لاتھم کی ڈبل سنچری
ٹام لاتھم کی ڈبل سنچری

نیوزی لینڈ کی اننگ ڈکلیئر ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم اس کے جواب میں لڑکھڑا گئی اور 41.2 اوورز میں 126 رنز پر سمٹ گئی، بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 395 رن سے پیچھے ہے اور اسے فالو آن کا خطرہ ہے۔ Bangladesh Collapse on 126

نیوزی لینڈ نے دوسرے دن ایک وکٹ پر 349 رن سے کھیلنا شروع کیا۔ لاتھم نے 186 اور کانوے نے 99 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا ۔ کانوے 166 گیندوں میں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 109 رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد ٹام لاتھم نے راس ٹیلر کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 48 رن جوڑے۔

ٹیلر 39 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 28 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹیلر کا وکٹ 411 رنز کے اسکور پر گرا۔ تین رن کے بعد ہینری نکولس بھی کھاتہ کھولے بغیر عبادت حسین کا شکار بن گئے جبکہ ڈیرل مشل تین رنز بنانے کے بعد 423 پر چوتھے بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد لاتھم نے ٹام بلنڈل کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 66 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ لاتھم 252 رنز بنانے کے بعد مومن الحق کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 552 منٹ کی میراتھن اننگز میں 337 گیندوں کا سامنا کیا اور 34 چوکے اور دو چھکے لگائے۔

اس کے علاوہ ٹام بلنڈیل نے 60 گیندوں پر ناٹ آوٹ 57 رن میں آٹھ چوکے لگائے جبکہ کائل جیمیسن چار رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سیریز کے پہلے میچ کے ہیرو عبادت حسین نے اس اننگز میں 30 اوورز میں 143 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ شریف الاسلام نے 28 اوورز میں 79 رنز دے کر دو بکے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.